• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی معیار کی ترقی کی کہانیاں | جوہری توانائی کی تبدیلی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-06

    راوی: چانگ شیانگ گوئی، منیجر ، پروفیسر سینئر انجینئر، پلانٹ نمبر 2، جیانگسو نیوکلیئر پاور کارپوریشن

    6 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جوہری توانائی صاف توانائی کے سب سے مؤثر ذرائع میں سے ایک ہے ۔ مکمل انشقاق کی صورت میں ایک کلوگرام یورینیم-235، 2,700 ٹن معیاری کوئلہ جلانے کے برابر توانائی جاری کرتی ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں توانائی، اگر صرف بجلی کی پیداوار کے لیے بھی استعمال کی جائے تو استعمال کی شرح 40 فیصد سے کم ہے۔

    ہم سبز توانائی کا استعمال مزید صنعتوں میں کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ ایک سال پہلے، چین کا پہلا نیوکلیئر سٹیم سپلائی پراجیکٹ ، حہ چی 1، شروع کیا گیا، جو جوہری توانائی کو ایک توانائی کے واحد مقصد رکھنے والے منبع سے صنعتی بھاپ کی فراہمی میں تبدیل کر رہا ہے۔

    نظریے کو عملی طور پر ثابت کرنا تھا، تبدیلی کا سفر ہموار نہیں تھا۔ ترسیل کے مقررہ وقت میں صرف 3 ماہ باقی تھے اور بھاپ کی پیداوار صرف 120 ٹن فی گھنٹہ تھی جو کہ ڈیزائن کردہ 200 ٹن فی گھنٹہ سے بہت کم تھی۔ آخر کار، ہم نے اس کی اصل وجہ معلوم کر لی ، زیادہ درجہ حرارت سطح کے گیج کی پیمائش کو بگاڑ رہا تھا۔ تقریباً ایک مہینے کی درست اعدادو شمار اور بار بار کی جانچ کے بعد، بھاپ کی پیداوار آخر کار ڈیزائن کردہ ہدف پر پہنچ گئی۔

    ہر تکنیکی پیشرفت نے صنعتی چین میں کاربن کی کمی کے لیے نئے سبز راستے کھولے ہیں۔ آغاز کے بعد حہ چی 1 نے ، لیان ینگانگ پیٹرو کیمیکل بیس کو 3.17 ملین ٹن صاف بھاپ فراہم کی، جو 462,300 ٹن سٹینڈرڈ کوئلے کی کھپت میں کمی کرنے کے برابر ہے۔

    جوہری توانائی کی تبدیلی جاری ہےاور توقع ہے کہ یہ حرارت، بجلی، ہائیڈروجن اور پانی سمیت زیرو کاربن انرجی کی مصنوعات کا ایک متنوع فراہم کنندہ بن جائے گی نیز کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی کے حصول کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرے گی۔

    ویڈیوز

    زبان