راوی: لی جن یان، اے آئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، نان جنگ آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی؛ شی ماؤ، اسٹیل اینڈ نان فیروئس بی یو حواوے کے صدر
6 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جب اے آئی ماڈلز کو کڑے تقاضوں اور نقص کے حوالے سے عدم برداشت کی صنعتی صورتٰ حال میں لاگو کیا جاتا ہے ،تو کیا وہ تب بھی مؤثر رہ سکتے ہیں؟
نانجنگ آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی میں، اے آئی " شیف" کےاستعمال نے روایتی تحقیق و ترقی (R&D) کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے اور سٹیل کی پیداوار میں تجربے کی بنیاد پر آزمائش اور غلطی کو انٹیلی جنٹ ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی سے بدل دیا ہے۔
کاربن-مینگنیز کم درجہ حرارت کا سٹیل، اعلیٰ درجے کے برتنوں جیسے مائع گیس کیریئرز (LPG/NH3 جہاز) کی تیاری میں ایک اہم مواد ہے۔ مواد پر تحقیق و ترقی کےعمل کے دوران، زیادہ کاربن سٹیل کو بھدا بنا دیتا ہے، جبکہ زیادہ مینگنیز ویلڈنگ کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے یہ اور درجنوں دیگر تغیرات ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں، ہم نے سٹیل بنانے کی "ترکیبیں" دریافت کرنے کے لیے بڑے اے آئی ماڈلز کے استعمال کا تصور پیش کیا۔ تاہم، سٹیل کی پیداوار کے عمل کی پیچیدگی، متنوع اور حصوں میں بٹی ہوئی ڈیٹا اقسام نیز AI ماڈلز کے فریبِ نظر کو ختم کرنے میں پیش آنے والی دشواری جیسے چیلنجز اس کو عملی جامہ پہنانے میں اہم رکاوٹیں تھیں۔
بجائے اس کے کہ ہم ، ہر طرح کی صورتِ حال اور افعال کا احاطہ کرنے والا ایک ورسٹائل اے آئی ماڈل تشکیل دیتے ، ہم نے ڈومین کی مہارت کے ساتھ مخصوص صورتٰ حال کے ماڈلز کےایک گروپ کو تربیت دینے کا نقطہ نظر اپنایا۔ کچھ نے تحقیق پر توجہ مرکوز کی کہ آیا سٹیل ڈیزائن کی مضبوطی کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے یا نہیں ، جبکہ دوسروں نے کم درجہ حرارت پر سٹیل مٹیریل کے ٹھوس پن کا مطالعہ کیا ، جس سے انہیں خود بخود تعاون کرنے کا موقع ملا اورکارکردگی کے مختلف اشاریوں کی پیشگوئی اور اعدادو شمار حاصل ہوئے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن "ڈیٹا ظاہر" کرتی ہے، جبکہ انٹیلی جنس "بہتر فیصلہ سازی" کے قابل بناتی ہے. آج ، صنعتی اے آئی ماڈل کو کئی طرح کی صنعتی صورت حال میں لاگو کیا گیا ہے جن میں گھریلو آلات کی مینوفیکچرنگ اور کولڈ چین لاجسٹکس شامل ہیں ، مختلف صنعتوں کو بااختیار بنانے میں انہیں "واضح طور پر دیکھنے" سے "بہتر کارکردگی" تک اور وہاں سے آگے "اختراعی سوچ" تک ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔