6اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)رواں سال، چین کے صوبے گوانگ دونگ کی شینزن خصوصی اقتصادی زون کے 45 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقعے پر پیپلز ڈیلی آن لائن کے غیر ملکی رپورٹرز کی ایک ٹیم نے شہر کی مسلسل ترقی اور جدت کا راز جاننے کے لیے باؤ آن، نانشان، اور گوانگ منگ ڈسٹرکٹس کے اہم علاقوں کا دورہ کیا۔
اس ٹیم میں جنوبی کوریا، ویت نام، اٹلی، تنزانیا، پاکستان، اور الجزائر کے رپورٹرشامل تھے۔ ان کا سفر شینزین-ہانگ کانگ انضمام کی کوششوں کا جائزہ لینے سے لے کر شینزین میں بغیر ڈرائیور گاڑی میں سفر کے ذریعے جدید سمارٹ نقل و حمل کا تجربہ کرنے تک محیط تھا ۔ ان کی نظر سے، شینزین نہ صرف تکنیکی کامیابیوں کی بھرپور قوت کا مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ اس کی شہری ترقی میں انسانوں کو مرکزیت دینے کی گرم جوشی بھی شامل ہے۔