• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شینزن خصوصی اقتصادی زون، 45 سال بعد بھی پرامنگ ہے اور ترقی کررہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-30

    30ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سال 2025 جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کی، شینزن خصوصی اقتصادی زون (SEZ) کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کاسال ہے ۔ یہ شہر ماضی میں ماہی گیروں کا ایک سست رو سا قصبہ تھا جو آج "گلوبل انوویشن پاور ہاوس" کہلاتا ہے اور اس کا سہرا "تین دنوں میں ایک نئی منزل تعمیر کرنے" کی روایتی "شینزن سپیڈ" کے سر ہے، ۔ "بہار کی کہانی" کے ذریعے، شینزن نے چین کے اصلاحات اور کھلے پن کے معجزے کو رقم کیا۔

    آج، شینزن کا جدت کا جوش و جذبہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ برق رفتاری کے ساتھ تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ شہر لاتعدا کاروباروں کو ان کے آغاز ، ترقی اور عالمی منظر نامے پر قدم جمانے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

    ان 45 سالوں کے چیلنجز اور کامیابیوں کے دوران، شینزن نے اصلاحات کی روح کو اپنی بنیاد میں بسا دیا دیاہے، جدت کی چنگاری سے عالمی منظر کو روشن کیا ہے۔ شینزن ایک ایسا شہر جو ہمیشہ جدت کے انتہائی اعلی درجے پر رہا ہے ، اب اپنی متحرک توانائی کو چینی جدیدیت کی ترقی میں شامل کر رہا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان