13اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں کھلتے، ہزاروں لاکھوں پھول ،مختلف شعبوں میں ، عزم اور خلوص سے بھرپور ، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
لو شیینگ میئی نے اپنی طبی قابلیت کے ذریعے زندیاں بچائیں تو جانگ گوئی میئی نے تعلیم کے ذریعے امید کی شمع کو روشن کیا،چین کے شمال و جنوب میں یہ دونوں میئی ،یعنی" سرخ آلوبخارے کے پھول " ایک درخت کی مانند جڑ پکڑ چکے ہیں "عقیدت بھرےدل سورج کی طرف کھلنے " کا پیغام دے رہے ہیں۔
تھو یؤ یؤ نے خود کو آرٹیمیسینن پرتحقیق کے لیے وقف کر دیا اور ایک چھوٹی سی جڑی بوٹی ، زندگیاں بچانے والی "معجزاتی دوا" بن گئی۔
وانگ یا پھنگ ، خلا میں چین کی پہلی " معلمہ" ہیں۔انہوں نے تین بار خلا سے "تیانگونگ کلاس" منعقد کی،اور خاموشی سے خلا کی وسعتوں میں خوابوں کا بیج بو دیا۔
...
ہر ایک ، اپنی کہانی کا مرکزی کردار ہے؛
ہر ایک کا، اپنا خوبصورت ترین رنگ ہے ۔