• صفحہ اول>>ویڈیوز

    خواتین کی ترقی کا متاثر کن "رپورٹ کارڈ "

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-14

    14اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)1995 میں، بیجنگ میں اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی کانفرنس برائے خواتین کا کامیاب انعقاد ہوا تھا۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، وقت اور عمل کے امتحان میں اس کانفرنس کا جذبہ آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہاہے۔

    چین میں، 690 ملین خواتین نے ہر لحاظ سے معتدل خوشحالی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ خواتین کی اوسط عمر 80.9 سال تک پہنچ گئی ہےاور مختلف شعبوں میں ان کا "آسمان کا آدھا حصہ سنبھالنے" والا کردار، پہلے سے زیادہ واضح طور پر سامنے آ رہا ہے۔

    2025 میں، چین نے بیجنگ میں "گلوبل لیڈرز میٹنگ آن ویمن" کا انعقاد کیا۔ پچھلے 30 سالوں پر نظر ڈالیں تو، چین کی خواتین کی ترقی کے حوالے سے شاندار کامیابیاں خاص طور پر متاثر کن ہیں۔ آئیے ان کامیابیوں کا "رپورٹ کارڈ" دیکھتے ہیں!

    ویڈیوز

    زبان