• صفحہ اول>>ویڈیوز

    خوشی کا ایک راستہ جس نے موتھو کی تقدیر کو بدل دیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-14

    14اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)"کیا اب موتھو کا راستہ کھلا ہے؟"

    یہ سوال مارچ 2013 میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے 12ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس کے دوران شی زانگ کے وفد سے ملاقات کے موقعے پر موتھو کاؤنٹی سے این پی سی کی ایک نائب، پدما چھودھرن سے کیا تھا۔

    تبتی زبان میں موتھو کا مطلب "مخفی کنول" ہے، یہ کاونٹی جنوب مشرقی شی زانگ میں یارلنگ زانگ بو دریا کے زیریں جانب اور ہمالیہ کے مشرقی سرے کی جنوبی ڈھلوانوں پر واقع ہے۔ یہ علاقہ ، منفرد جغرافیائی خصوصیات کے باعث شاندار اور متنوع قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔

    "سطحِ مرتفع پرتنہا جزیرے " کے طور پر معروف موتھو، ایک وقت میں زمین پر سب سے زیادہ ناقابل پہنچ علاقہ سمجھا جاتا تھا۔ یہ ہائی وے سے منسلک کی جانے والی چین کی آخری کاؤنٹی تھی ۔ 31 اکتوبر 2013 کو، جب موتھو کاؤنٹی کو ہمسایہ کاونٹی بومی سے ملانے والی ایک ہائی وے باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھولی ل گئی تب سے، موتھو کی قدرتی خوبصورتی، قومیتی ثقافت، اور سرحدی کاؤنٹی کے طور پر اس کی دلکشی نے بتدریج عوامی توجہ حاصل کی ۔وہ جو کبھی ایک "تنہا جزیرہ" تھا، اب ایک "خوبصورت سرحدی شہر" میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان