• صفحہ اول>>ویڈیوز

    انڈر سٹینڈ چائنا : گلوبل ساؤتھ چین کے پانچ سالہ منصوبوں سے کیا سیکھ سکتا ہے؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-05

    5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)پیپلز ڈیلی آن لائن کے سلسلہ وار پروگرام ، "انڈر سٹینڈ چائنا" کا مقصد چین کی منصوبہ بندی، مواقع اور طرزِ حکمرانی کو بہتر انداز میں سمجھانا ہےتاکہ چینی و بین الاقوامی ناظرین کے مابین باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد بڑھے۔ یہ پروگرام چینی اور غیر ملکی ماہرین کے تفصیلی مکالموں کے ذریعے چین کو سمجھنے کا ایک عملی زاویہ پیش کرتا ہے۔

    چین کے پانچ سالہ منصوبوں کی سائنسی انداز میں تیاری اور عملدرآمد میں تسلسل ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظامِ حکمرانی کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ اسے چینی طرزِ جدیدیت کو سمجھنے کے لیے عالمی برادری کے لیے ایک دریچہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

    اس قسط میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایفریقن سٹڈیز، جہ جیانگ نارمل یونیورسٹی لیو ہونگ وو اور چینی حکومت کے فرینڈشپ ایوارڈ 2024 حاصل کرنے والے ، جہ جیانگ نارمل یونیورسٹی کے سینیئر محقق اور انسٹی ٹیوٹ کے ایفریقن میوزیم کے ڈائریکٹر یورو دیا لو کے درمیان ہونے والی گفتگو پیش کی جا رہی ہے۔ دونوں محققین نے بات چیت کی کہ کیسے، "بڑے روڈ میپ کو اختتام تک لے جانا" ادارہ جاتی طاقت بن جاتا ہے اور پانچ سالہ منصوبے دنیا کو کس طرح تسلسل، یقین اور استحکام کا پیغام دیتے ہیں۔

    یورو دیا لو کا کہنا تھا کہ چین کو سمجھنے کے لیے اس کی تاریخ اور سی پی سی کی تاریخ کو سمجھنا ضروری ہے۔

    چین مسلسل عوامی فلاح کو ترجیح دیتا آیا ہے اور یہی تجربہ گلوبل ساؤتھ کے لیے قابلِ غور ہے۔ ان کے مطابق، پانچ سالہ منصوبوں کے نفاذ میں تسلسل نے ایک معجزہ تخلیق کیا ہے اور یہ محنت، منصوبہ بندی اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔

    لیو ہونگ وو کا کہنا تھا کہ بیرونی حالات چاہے جیسے بھی ہوں، چین نے اپنے بنیادی اہداف اور سمت کو نہ بھلایا ہے اور نہ بدلا ہے۔ لیو نے چینی محاورے "فان شاو بنگ " کا حوالہ دیا یعنی کسی منصوبے کو آگے لے جانے کے لیے پالیسی میں بے جا اتار چڑھاؤ نقصان دہ ہوتا ہے۔ پالیسی اچھی بھی ہو لیکن اگر منصوبے کو بار بار بدلا جائے تو کامیابی ممکن نہیں رہتی ہے۔

    یورو دیا لو نے بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے اس مؤقف کی بھی تردید کی کہ چین کے پانچ سالہ منصوبے "مارکیٹ میں حد سے زیادہ سرکاری مداخلت"ہیں۔ ان کے مطابق چین میں سیاسی، معاشی اور سماجی پالیسیز کے حوالے سے ادارہ جاتی رہنمائی لوگوں کو راستہ دکھاتی ہے نہ کہ ان کی حرکت روکتی ہے اور یہ انہیں ترقی کے مواقع تلاش کرنے کی آزادی دیتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی سفارشات میں ادارہ جاتی کھلے پن کے بتدریج فروغ پر زور دیا گیا ہے، تاکہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک کیا جائےاور مشترکہ ترقی کو فروغ ملے۔ یورو دیا لو کےمطابق یہ منصوبہ چینی طرزِ جدیدیت میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا پانچ سالہ منصوبہ افریقا-چین تعاون کو بھی مزید مضبوط کر سکتا ہے اور افریقا کے طویل مدتی وژن "ایجنڈا 2063" جسے افریقی خواب بھی کہا جاتا ہے، کی تکمیل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول، 15واں پانچ سالہ منصوبہ، افریقااور چین کے مشترکہ امور میں مزید کامیابیوں کا اضافہ کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان