23جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ میں سردیوں کے موسم کی رونق ،صرف سکی ریزورٹس یا کھیلوں کے بڑے ایونٹس سے مشروط نہیں ہے۔
جب سردی یہاں کی جھیلوں اور نالوں کے پانی کو منجمد کر دیتی ہے تو یہ شہر خود کھیل کا ایک کھلا میدان بن جاتا ہے، جہاں آئس اینڈ سنو گیمز روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ روایتی کھیلوں سے لے کر ٹیوب ٹائرز پر پھسلنے اور اسکیٹنگ تک، ہر عمر کے لوگ برف کے اس میدان پر خوشی کے لمحات گزارتے ہیں ۔
مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کا ماننا ہے کہ بیجنگ کی سردی سے لطف اندوز ہونا ہے تو اس سے خود کو بچانا نہیں بلکہ اس کو اپنانا ہے۔



