
3فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی ایوی ایشن میڈیکل سروسز نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شنگھائی میں فودان یونیورسٹی کے آئی اینڈ ای این ٹی ہسپتال کے زیر انتظام ایک ہوائی جہاز کے ہسپتال کے لیے ملک کے پہلے طبی ادارے کے پریکٹس لائسنس کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق، شنگھائی میونسپل ہیلتھ کمیشن نے چہرے کی صحت سے متعلق اس خاص ہسپتال کے لیے ہسپتال کو باقاعدہ پائلٹ لائسنس جاری کیا ہے۔ یہ ہوائی جہاز ایک ترمیم شدہ سی 909 ہے، جو کہ ایک چینی ساختہ مختصر سے درمیانے فاصلے تک پروازکرنے والا ٹربوفین ریجنل ایئر کرافٹ ہے ۔
یہ اقدام طبی مہارت کو براہ راست بنیادی سطح کی کمیونٹیز تک پہنچانے کے ہدف کو پورا کرتا ہے۔ ہسپتال کے مطابق،سرجری کے علاوہ، دور دراز علاقوں میں مریض فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے طویل فاصلے سے شنگھائی کے طبی ماہرین سے تشخیص اور علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیںاس سے ہیلتھ کیئر تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لائسنس کی منظوری کے بعد، ہسپتال نے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے ، جن میں فلاحی مقاصد کے تحت مفت آپریشنز کرنا بھی شامل ہے اور اب تک گوئی جو اور سنکیانگ میں مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ فودان یونیورسٹی کے آئی اینڈ ای این ٹی ہاسپٹل کے صدر پروفیسر جو شنگ تاو کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ، چہرے کے اعضا سے متعلق ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کرنے اور "ایئر بورن ہیلتھ سلک روڈ " کے ساتھ مزید مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے نئےمقامات تک پرواز کی منتظر ہے۔
نئے اپ گریڈڈ ایئر پلین ہاسپٹل میں ایک کثیر المقاصد، فقری طور پر تعینات ہونے والا ماڈیولر سیٹ اپ شامل ہے جہاں ایک موبائل کلینک، مکمل معائنہ کے حصے، تربیتی مقام ، آپریشن سے قبل تیاری اور ایک سرجیکل زون ہیں جو کہ چین میں تیار کردہ اعلی معیار کے طبی آلات سے لیس ہے۔ہسپتال نے کیبن پر مبنی آؤٹ پیشنٹ خدمات، معائنوں، سرجریز اور معاونت کے لیے عملے ، آلات، طریقہ کار، انفیکشن کنٹرول، ہنگامی حالات اور ماحولیاتی تحفظ کے انتظامی پروٹوکولز کا ایک سلسلہ بھی تشکیل دیا ہے ۔ہوائی جہاز پر اعلیٰ معیار کے آپریٹنگ روم کا کامیاب انضمام موبائل اسپتال کی مخصوص خدمات کے دائرہ کار کو بڑھاتا ہے اور آنکھوں کے علاج کے لیے مزید درست علاج کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
سی 909 ایئر پلین ہاسپٹل ، ستمبر 2025 میں شی حہ زی، سنکیانگ کے لیے اپنی پہلی پرواز کے بعد سے بنیادی تشخیص سے جراحی کی صلاحیتوں تک ترقی کر چکا ہے۔2026 کے لیے اس کے اہداف میں ، جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے دور دراز علاقوں میں مریضوں تک براہ راست اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنا اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں طبی طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں میں فلاحی مشنز کے لیے اپنی خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانا شامل ہے۔



