• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ-ایران مذاکرات سے قبل بنیادی اختلافات بدستور برقرار، اسرائیل ایران پر شدید حملے کے لئے تیار

    (CRI)2026-02-06

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران اور امریکہ عمان کے مقامی وقت کے مطابق 6 فروری کی صبح تقریباً 10 بجے عمان کے دارالحکومت میں جوہری مذاکرات کریں گے۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ امریکی صدارتی ایلچی وٹکوف کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کریں گے۔ تاحال فریقین کے درمیان بنیادی اختلاف یہ ہے کہ ایران کا اصرار ہے کہ مذاکرات جوہری مسئلے تک ہی محدود رہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ روبیو کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام بھی شامل ہونا چاہیے۔

    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 5 تاریخ کو پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ و دفاعی امور کے اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف "انتہائی شدید حملہ" کرنے کے لیے تیار ہے۔اطلاع کے مطابق ان حملوں کی شدت "گزشتہ جون میں ایران کے خلاف حملوں سے کہیں زیادہ ہوگی۔" مقامی وقت کے مطابق 4 تاریخ کی شام، ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک زیر زمین میزائل تنصیب کا اعلان کیا اور خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کی نمائش کی، جو ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک ہے۔ ایک انٹرویو میں پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر یداللہ جوانی نے اس بات پر زور دیا کہ "ایران کی مزاحمتی اور دفاعی صلاحیتیں کسی قسم کی سودے بازی کا موضوع نہیں ہیں۔"

    ویڈیوز

    زبان