• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کا سوئفٹ سپرنٹنگ روبوٹ "بولٹ "

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-06

    6فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی ٹیم نے ایک فل سائز ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کرایا ہے جو 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور یہ رفتار اسے ،زیادہ تر انسانوں سے آگے لے جاتی ہے۔

    مشرقی چین کی جہ جیانگ یونیورسٹی کے ہیومنائیڈ انوویشن انسٹی ٹیوشن کے تیار کردہ اس روبوٹ کا نام جمیکا کے سپرنٹ لیجنڈ ، یوسین بولٹ کے نام پر اس روبوٹ کا نام "بولٹ "رکھا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں ہانگ جو کے روبوٹکس سٹارٹ اپس ، مرر می اور کائیردا نے بھی تعاون کیا ہے۔ ڈویلپرز کے مطابق یہ کامیابی ،روبوٹ کی حرکت کےکنٹرول، متحرک توازن اور اعلیٰ کارکردگی کے ڈرائیو سسٹمز میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔

    ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادارے کے سربراہ اور مرر می کے بانی وانگ ہونگ تھاو اور اینڈرائیڈ ،ٹریڈ ملز پر ایک دوسرے کے مقابل آئے باوجود یہ کہ روبوٹ نے چھوٹے قدم اٹھائے پھر بھی وہ وانگ سے زیادہ تیز رفتاری سے حرکت کرنے میں کامیاب رہا۔اس ٹیم نے پہلے 2025 میں چوپایہ نما روبوٹ بلیک پینتھر کے ذریعے 10 میٹر فی سیکنڈ سے زیادہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

    گزشتہ سال اگست میں ، بیجنگ نے پہلی ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کی میزبانی کی، جہاں تھئین کھنگ ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ 21.5 سیکنڈ میں جیت لی تھی۔

    ویڈیوز

    زبان