16 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن) مائے جو کھونگ گار کاؤنٹی میں جدید زراعت کے نمائشی پارک کا انٹیلیجنٹ مینجمنٹ سسٹم ،سطح مرتفع کی زراعت کے"سمارٹ برین" کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ نظام گرین ہاؤس کی روشنی، درجہ حرارت، پانی اور غذائی اجزاکی ترسیل کو درست طریقے سے منظم کر کے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس مشکل زرعی ماحول میں ، کامیابی سے سٹرابیری اور چیری ٹماٹر جیسی فصلیں اگائی جائیں۔انٹیلیجنٹ سسٹم کے تحت پارک کا ایکواپونکس سسٹم، اس بلندی پر وہ کام کر چکا ہے جو کبھی ناممکن لگتا تھا — مچھلیاں بغیر پانی تبدیل کیے پالی جاتی ہیں ، سبزیاں بغیر کیمیائی کھاد کے اگتی ہیں اور پانی کی کھپت کو 90 فیصد تک کم کیا ہے۔ یہ سب مقامی زراعت کے لیے ایک سبز اور زیادہ موثر مستقبل کی جانب بڑھنے کی علامت ہے ۔
روایتی زراعت سے سمارٹ انتظام کی طرف منتقلی نے قابلِ ذکر نتائج فراہم کیے ہیں: پارک میں 38 قسم کے خاص پھل اور سبزیاں کامیابی سے اگائی گئی ہیں۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایک ماڈل کے ذریعے پارک، کاروباروں اور کسانوں کو منسلک کرتے ہوئے سمارٹ زراعت ، دیہی بحالی کے لیے ایک طاقتور انجن بن گئی ہے، اس کے ذریعے 4,700 سے زیادہ دیہاتیوں کو اپنے علاقے میں ہی ملازمتیں حاصل کرنے اور اپنی آمدنی بڑھانے میں ملی ہے۔







