چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 5 تاریخ کو اپریل کے مہینے کے لیے چین کے بلک کموڈٹی پرائس انڈیکس کا اعلان کیا۔ انڈیکس کے رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی سطح پر کچھ صنعتوں میں رسد اور طلب کے بہتر ہونے اور بیرونی محرکات کے اثرات کی وجہ سے اپریل میں انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، تاہم اضافے کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں قدرے کم ہوئی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلک کموڈٹی مارکیٹ مجموعی طور پر مستحکم ہے اور بہتری کے رجحان کی جانب گامزن ہے۔
صنعتوں کے لحاظ سے، خام مال کی فراہمی میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے جیسے بیرونی محرکات کے اثرات کی وجہ سے کیمیکل پرائس انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے باعث توانائی کے پرائس انڈیکس میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم یہ اب بھی سال کی اونچی سطح پر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی جھٹکوں کا سامنا کرتے ہوئے، ملک کی بلک کموڈٹی مارکیٹ نے خطرے کے خلاف مضبوط استعداد اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ چین کا مکمل صنعتی نظام، انتہائی بڑا مارکیٹ سائز اور میکرو کنٹرول کا مؤثر طریقہ کار ہے ۔ تاہم توانائی اور کیمیکل کے شعبے میں درآمدات کی غیر یقینی صورتحال اب بھی موجود ہے، صنعتی اداروں کو چاہیے کہ وہ خام مال کے ذرائع کو وسیع کریں، مارکیٹ کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھائیں، اوپر سے نیچے تک فائدے کی شراکت اور خطرات کی مشترکہ ذمہ داری کے تعاون کا طریقہ کار تشکیل دیں، اور صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں۔



