25 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔23 مئی کو چین کے شہر سو جو میں ، اپیک کے وزرائے تجارت کااجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے ذمہ دار اہلکار نے بتایا کہ اس اجلاس میں اپیک کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں شامل تمام فریقوں کی شراکت کے لیے "بڑے سے بڑے مشترکہ عناصر" کو فعال طور پر تلاش کیا گیا اور اہم متعلقہ نتائج اور اتفاق رائے کا حصول ہوا، جو سال کے آخر میں ہونے والی اپیک کی غیر رسمی قائدانہ میٹنگ کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد، عالمی تجارت کو فروغ دینے کی کلید ہیں۔
چین کے وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ تمام فریقوں نے الیکٹرانک ٹرانسمیشن پر عارضی طور پر محصولات میں چھوٹ کی حمایت کی تاکہ ڈیجیٹل مارکیٹ کو کھلا اور قابلِ پیشین گوئی رکھا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی، تمام فریقوں نے مشترکہ اعلامیے کے اقدامات جیسے کثیرجہتی مذاکرات کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ متعلقہ شریک ممالک مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ سرمایہ کاری میں آسانی کے معاہدے اور ای کامرس معاہدے کو ڈبلیو ٹی او کے قانونی فریم ورک میں شامل کیا جا سکے ۔
تمام فریقوں نے " اپیک جدت، مسابقت اور لچکدار خدمات کے روڈ میپ" کی منظوری بھی دی ہے ۔ آٹھ اہم شعبوں پر تعاون مرکوز رکھنے، سروسز سیکٹر سے متعلقہ پالیسیوں میں مسلسل جدت اور اصلاحات لانے نیز مشترکہ طور پر ایک کھلا اور متوقع تجارتی اور سرمایہ کاری کا ماحول تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ، تاکہ اگلی دہائی کے لیے خدمات کے شعبے کی ترقی کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ،اجلاس میں ڈیجیٹل تجارت کے تعاون کے لیے نئے امکانات کو وسعت دینے پر بھی نیا اتفاق رائے طے پایا ہے ۔



