• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین کے نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان کی چین- پاک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت (2)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-26
    چین کے نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان کی چین- پاک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت

    26 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان کی چین- پاک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت

    25 مئی کو بیجنگ میں، چین-پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ چین کے نائب صدر ہان جینگ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کی ۔

    ہانگ جینگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 75 برسوں کے دوران چین اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی احترام،باہمی اعتماد،باہمی حمایت اور باہمی تعاون کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ فریقین نے مختلف نظاموں اور ثقافتوں کے حامل ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کی ایک مثال قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جدیدیت کے سفر میں شانہ بشانہ آگے بڑھتے ہوئے نئے دور میں مزید مضبوط چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل کے معاشرے کی تشکیل کو تیز کیا جا سکے، دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید ثمرات لائے جا سکیں اور خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کیا جا سکے۔

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ شکست ہے اور یہ تعلقات ایک نئی اور غیر معمولی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان، چینی عوام کی مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل کی گئی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنی ترقی کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے تاکہ پاکستان۔چین دوستی مسلسل پھلتی پھولتی رہے اور نسل در نسل منتقل ہو۔

    استقبالیہ میں دونوں ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔تقریب سے قبل ہان ژینگ نے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

    ویڈیوز

    زبان