سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران 27 مئی کو صوبہ زے جیانگ کے شہر جیا شنگ میں روبوٹکس کمپنی کا دورہ کیا ۔ووچیچ نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ سربیا چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر یورپ میں انسان نما روبوٹس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے پہلے مرکز کی تعمیر کرے گا۔
دورے کے دوران ووچیچ نے سربیا اور چار چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان ہائی ٹیک، آٹو پارٹس اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 90 کروڑ یورو سے زائد کی نئی سرمایہ کاری کا آغاز ہوا ہے۔
دورے کے دوران ووچیچ نے متعدد مرتبہ سربیا کی ترقی میں چین کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چین میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم حاصل کرنے والے سرب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور چین۔سربیا نوجوان ثقافتی تبادلہ مرکز کا افتتاح کیا۔




