• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    بوہائی موحہ  کڑھائی: کڑھائی میں آئل پینٹنگ کا منفرد فن

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-28

    28 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) مان چھو کڑھائی، جسے بوہائی موحہ کڑھائی بھی کہا جاتا ہے ، "کڑھائی میں آئل پینٹنگ" کے امتزاج کا ایک منفرد فن ہے۔ یہ فن، شمال مشرقی چین کے مان چھو قومیتی گروہ کا روایتی ہنر ہے ۔ کثیف اور سہ جہتی تاثر کی خصوصیات کے حامل اس فن کو قومی سطح کا غیر مادی ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا گیا ہے ۔ حیلو نگ جیانگ کے شہر مودان جیانگ سے مان چھو کڑھائی کی نمائندہ وارث سن یان لنگ نے بچپن ہی سے اس فن کو سیکھنا شروع کردیا تھا ۔ روایتی تکنیکوں کو ایک امانت کی طرح سنبھالے ہوئے انہوں نے اس فن میں اختراعی ترامیم کیں اور روایت و جدت کے امتزاج سے کئی ایوارڈ یافتہ فن پارے تیار کیے ہیں۔

    آئیے ! آپ کو بھی دکھاتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان