• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چینی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا ایران کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-29
    چینی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا ایران کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    29 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) 28 مئی کو نیویارک میں ، چینی وزیر خارجہ اورچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے پاکستانی کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی اور ایران کی صورتِ حال پر تبادلہِ خیال کیا۔

    وانگ یی نے کہا کہ پاکستان نے امریکا -ایران مذاکرات میں فعال ثالثی کی ہے اور پاکستان ایک قابل اعتبار اور اہل ثالث ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ، بات چیت اور مذاکرات کے فروغ نیز مکمل جنگ بندی کے لیے کام کرے گا، تاکہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام جلد از جلد بحال ہو سکے۔

    دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب دورہِ چین کے دوران ،دونوں ممالک کے رہنما نئے اہم اتفاق رائے تک پہنچے، جس نے چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو بڑھانے، پاکستان کی خود انحصاری پر مبنی ترقی کی صلاحیت کو بڑھانے اور نئے دور میں چین-پاکستان چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو مزید قریب تر کرنے کے لیے تیار ہے۔

    اسحق ڈار نے پاکستان کی جانب سے ثالثی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی تجویز پیش کی ہے، جسے وسیع پیمانے پر حمایت ملی ہے۔ پاکستان صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے میں ایک تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

    اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ ایک بڑی کامیابی تھی۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ پاکستان-چین کی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو مسلسل فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کے تجویز کردہ اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی پر عمل درآمد کے لیے کام کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان