• صفحہ اول>>کاروبار

    چین نے علی ایکسپریس پر یورپی کمیشن کے جرمانے کو مسترد کر دیا

    (CRI)2026-07-23

    22 جولائی کو،چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی کمیشن کی جانب سے چینی ای کامرس پلیٹ فارم "علی ایکسپریس" پر جرمانے کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ چینی فریق نے متعلقہ صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور چین اس پر شدید ناراضگی اور سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ چین یورپی فریق کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کہ وہ پلیٹ فارم کی نگرانی کے بہانے ڈیجیٹل رکاوٹیں قائم کرے اور امتیازی اقدامات اپناتے ہوئے یورپ میں چینی ای کامرس کمپنیوں کے معمول کے کاروبار کو محدود کرے اور ان پر دباؤ ڈالے۔ چین یورپی فریق سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قانونی دفعات کے ابہام کا فائدہ اٹھا کر اپنے صوابدیدی اختیارات کا ناجائز استعمال بند کرے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ سلوک کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا اور کاروباری اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان