• صفحہ اول>>原创

    یوننان حونگ حہ کلچر اینڈ ٹورازم گلوبل پروموشن کانفرنس 2026

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-03

    تقریب کا منظر۔

    تقریب کا منظر۔

    3اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)31 جولائی کو بیجنگ میں پیپلز ڈیلی کی نیو میڈیا بلڈنگ میں، یوننان حونگ حہ کلچر اینڈ ٹورازم گلوبل پروموشن کانفرنس 2026 کا انعقاد ہوا۔

    صوبہ یونان کا حونگ حہ ہانی اور یی خود اختیار پریفیکچر ،دنیا کا واحد ثقافتی اور سیاحتی مقام ہے جو بیک وقت تین بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کا حامل ہے جن میں عالمی ثقافتی ورثہ، اہم عالمی زرعی ورثے کا نظام (GIAHS) اور عالمی آبپاشی انجینئرنگ ورثہ شامل ہیں۔ ڈھلوانوں پر بنے ہانی کی ہزاروں سال پرانے کھیت ایک دلکش پینٹنگ کی طرح ہیں، قدیم شہر جیان شوئی کا ثقافتی تسلسل نسل در نسل منتقل ہو رہاہے اور صدیوں پرانی میٹر گیج ریلوے پہاڑوں اور دلکش مناظر میں رواں ہے؛ غیر مادی ثقافتی ورثے کی جیان شوئی کی ارغوانی مٹی کے برتن اور گہ جیو کے "ٹن آرٹ" جیسی مہارتیں نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہیں اور یہاں بھرپور انداز میں پھلی پھولی ہیں۔

    حونگ حہ کے 13 اضلاع اور شہروں کی اپنی منفرد خوبصورتی ہے، جو مختلف شعبوں جیسے صحت اور تندرستی پر مبنی رہائشی ماحول ، ماحولیاتی مطالعاتی دورے، دیہی سیاحت، سرحد پار ثقافتی سیاحت اور کم ارتفاع کے کھیلوں کے وجود میں آنے کا باعث ہے۔ اس علاقے میں پہاڑوں اور بہتے پانی کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ایک گہری انسانی ثقافت اور جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کے لیے کھلنے کا جغرافیائی فائدہ بھی ہے۔

    اس موقع پر حونگ حہ کے دفتر برائے ثقافت وسیاحت اور پیپلز ڈیلی آن لائن یوننان چینل نے ثقافتی و سیاحتی ترقی کے فروغ کے لیے تعاون کے فریم ورک پر دستخط کیے اور طے ہوا کہ دونوں فریق مل کر حونگ حہ کی ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان