3 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن کے جزیرے گولانگ یو کی شناخت میں موسیقی، ایک صدی سے زیادہ عرصے سے رچی بسی ہوئی ہے اور اسی لیے اسے "موسیقی کا جزیرہ" اور "پیانو کا جزیرہ" کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔تاریخی عمارات، ثقافتی ورثہ اور پائپ آرگن کی لازوال آواز، فنون لطیفہ کے تبادلے کے لیے ایک متاثر کن ماحول فراہم کرتی ہیں اور آج دنیا بھر کے موسیقار یہاں جمع ہوتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی ارغنون نواز اولیویر لاٹرے اور جرمن ارغنون نواز لیڈگر لوہمان، کی دوستی کو چالیس سال ہو چکے ہیں اور موسیقی اس دوستی کی وجہ اور بنیاد ہے۔ یہ دونوں بحیثیت فنکار گولانگ یو میں دوبارہ ملے ہیں۔
یہاں یہ دونوں مشترکہ طور پر پائپ آرگن کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، چین میں نوجوان ارغنون نوازوں کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اوردیکھتے ہیں کہ کیسے موسیقی، ثقافتوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرتی ہے۔



