3 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمالی چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی شنگ آن ڈسٹرکٹ میں مقامی چرواہے لیاو گین چوان کے گھر کے پیچھے 780 مو (52 ہیکٹر) کی چراگاہ، شدید گرمی کے موسم میں بھی سرسبز و شاداب ہے اور باڑے میں چلتے پھرتے اس کے مویشی بھی تندرست اور پرسکون ہیں۔
دو سال پہلے، لیاو نے مویشیوں کے معمول میں تبدیلی لاتے ہوئے انہیں، چراگاہوں میں کھلا چھوڑنے اور چرنے کی بجائے باڑے میں رکھ کر ان کے کھانے پینے کا طریقہ کار اختیار کیا۔ اس سے یہ فائدہ ہوا کہ اس کی چراگاہ میں سبزے کو بحال ہونے کا وقت ملا۔ آج یہاں مختلف انواع کے، پودے پھل پھول رہے ہیں اور طبی فوائد رکھنے والے جنگلی پودے اگ رہے ہیں۔
اب لیاو کے پاس 180 مویشی ہیں۔ اس کےمویشیوں کی صحت کے معیار اور خود اس کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لیاو کا تجربہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ چراگاہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انفرادی خوشحالی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔



