• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چینی اور غیر ملکی نوجوان ،باہمی قربت و شناسائی کا  سفر (9)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-04
    چینی اور غیر ملکی نوجوان ،باہمی قربت و شناسائی کا  سفر
    حال ہی میں تھیان جن فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں " دی یانگ·تھیان جن فیشن ویک2026" منعقد ہوا، جس میں غیر ملکی طلبہ نے ریمپ واک کے دوران چین کے روایتی حان لباس زیب تن کیے ۔ (شنہوا – سن فان یوئے)

    4اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)کیمپس میں، چینی اور غیر ملکی نوجوان مکالمہ کر رہے ہیں؛ دیہات میں، غیر ملکی نوجوان یہاں کی سیر کر رہے ہیں اور غیر مادی ثقافتی ورثے کا تجربہ کر رہے ہیں؛ شہروں اور دیہات میں گھومتے ہوئے، وہ چین کی تکنیکی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، نہ صرف چینی نوجوان بیرون ملک جا رہے ہیں، بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی نوجوان بھی چین آ رہے ہیں، جامع دوروں اور بالمشافہ مکالموں کے ذریعے وہ ایک حقیقی، متنوع اور پر جوش چین سے واقف ہو رہے ہیں۔

    باہمی تعلقات، افہام و تفہیم کو بڑھاتے ہیں جس سے دوستی پروان چڑھتی ہے۔ چینی اور غیر ملکی نوجوان تہذیبوں کے باہمی تعارف، تکنیکی تعاون اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر اپنے مشاہدات اور خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں، مشترکہ تعلیم اور مشترکہ تجربات کے ذریعے وہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ رہے ہیں اور دوستی مضبوط کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی سمندر پار ہونے والی یہ ملاقاتیں تہذیبوں کے باہمی تبادلے کے لیے پل کا کام کر رہی ہیں اور نوجوانوں کو توانائی فراہم کر رہی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان