• صفحہ اول>>چین پاکستان

    گلوبل پارٹی گورننس میں چینی حکمت کی فراہمی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-06

    6 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے" کے آغاز کے اہم موڑ پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے کارکردگی کے درست تصور کی تشکیل اور اس کے فروغ و عمل درآمد کی تربیت کا انعقاد بین الاقوامی برادری کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بین الاقوامی شخصیات کے مطابق، سیکھنے کا یہ اقدام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے، عوام کو مرکزیت دینے والے ترقیاتی فلسفے پر پختہ عمل کا مظہر ہے، جو پالیسیز اور فیصلوں کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا۔ کارکردگی کا درست تصور، چین کے گورننس کے فلسفے کی جدیدیت کو اجاگر کرتا ہے، گلوبل پارٹی گورننس کے نئے تقاضوں کا جواب دیتا ہے اور دنیا بھر میں پارٹی کی تشکیل و تعمیر اور سیاسی تمدن کی ترقی کے لیے راہنما اصول فراہم کرتا ہے۔

    پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین، یاسر حبیب خان کہتے ہیں کہ کسی بھی پارٹی کا سب سے اہم اور بڑا کارنامہ عوام کی فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔ کارکردگی کے صحیح تصور کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کی تربیت ایک بار پھر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہمیشہ عوام کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

    سینٹر فار بی آر آئی اینڈ ریجنل سٹڈیز کے اعزازی ڈائریکٹر اور گلوبل گورننس انسٹی ٹیوشن اکیڈمک کمیٹی کے ڈائریکٹر، حسان داؤد بٹ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے 105 سالہ شاندار سفر طے کیا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی حکمران جماعت بنی ہے، اس کی اتنی بڑی کامیابی کا راز ترقی کے رجحان کو سمجھنا، صورتحال کا درست تجزیہ کرنا اور حقیقی مسائل کے حل کے لیے سائنسی تصورات اور موثر حکمت عملی پیش کرنا ہے، جس نے ترقی کی راہ میں پہل کو برقرار رکھا۔ کارکردگی کے صحیح تصور کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کی تربیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جدیدیت کو برقرار رکھنے کا ایک اور اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جو ہمیشہ پوری لگن سے عوام کی خدمت کرتی ہے، اسے عوام کی طویل مدتی حمایت حاصل رہے گی۔

    پنج جہتی مجموعی خاکے کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانا، "چار جامع حکمت عملیوں" کو ہم آہنگ کرنا، سائنس و تعلیم کے ذریعے قومی ترقی کی حکمت عملی، علاقائی ہم آہنگی کی ترقی کی حکمت عملی اور دیہی بحالی کی حکمت عملی جیسی اہم پالیسیز پر عمل درآمد؛ طویل مدتی اہداف اور مرحلہ وار اہداف کو یکجا کرنا، پانچ سالہ منصوبہ بندی کے دور میں مرحلہ وار عمل درآمد اور مسلسل پیش رفت – بین الاقوامی شخصیات کے مطابق، یہ تعلیم و تربیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی "ترقی کے بلیو پرنٹ کو حقیقت میں بدلنے کی استقامت" کی طویل مدتی حکمت عملی اور "ان تھک اور مسلسل کام کرنے" کی حکمت عملی کو اجاگر کرتی ہے۔

    "حسان داود بٹ کی رائے میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا ایک مستحکم اور موثر تنظیمی ڈھانچہ ہے جو پالیسیز کے ہموار نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔ اس منظم برتری نے پارٹی کو، کروڑوں چینی عوام کو غربت سے نجات دلانے جیسے بہت سے معرکے سرانجام دینے کے قابل بنایا ہے۔ تعلیم و تربیت کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنی سیاسی قیادت، نظریاتی رہنمائی، عوام کو منظم کرنے اور سماجی طور پر متحرک کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گی اور چینی طرز جدیدیت کے عمل کو مسلسل آگے بڑھائے گی۔

    بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا "ہمیشہ متحرک رہنا" کے عزم اور استقامت کے ساتھ خود کو منظم کرتی ہے اور حکمرانی کے تجربات کو مسلسل تقویت بخشتی ہے، جس سے چین اور دیگر ممالک کی جماعتوں کے باہمی تبادلے کونئے مفہوم ملے اور دنیا بھر کی جماعتوں، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ ممالک کی جماعتوں کے لیے حکمرانی کے قابلِ تقلید تجربات مہیا ہوئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان