• صفحہ اول>>تبصرہ

    موسم گرما میں، مزید "cool" چین کو دریافت کرنے کے خواہشمند ، غیر ملکی سیاح

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-07

    گرمیوں کے اس موسم میں غیر ملکی سوشل میڈیا پر چین کے حوالے سے ، "China Travel" اور "China Cool" مقبول ترین الفاظ ہیں۔ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح چین کا رخ کر رہے ہیں اور وہ چانگ بائی شان، جانگ جیاجیے اور لیوپان شوئی کے پرفضا اور ٹھنڈے علاقوں میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ "نائٹ مارکیٹس" کی سیر کر رہے ہیں، غیر مادی ثقافتی ورثے کا تجربہ کر رہے ہیں، بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور چین کو مزید گہرائی میں ایک دلچسپ انداز میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    برطانیہ کے سابق رکن پارلیمنٹ اور ورکرز پارٹی آف برطانیہ کے رہنما جارج گیلووے نے غیر ملکی سوشل میڈیا پر اپنے جولائی میں کیے جانے والے دورہ چین کا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بیان کرنا مشکل ہے کہ 2026 کا چین ہم سے کتنے سال آگے ہے۔ خوش قسمتی سے، لوگ ریکارڈ تعداد میں وہاں جا کر خود حقیقت جان رہے ہیں۔

    نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2026 کی پہلی ششماہی میں چین آنے والے غیر ملکی افراد کی تعداد 2 کروڑ 29 لاکھ 14 ہزار (22.914 ملین) رہی، جس میں سال بہ سال 20.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے 1 کروڑ 78 لاکھ 15 ہزار (17.815 ملین) افراد ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخل ہوئے، جو کہ 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ جون سے، یورپی سیاحوں کے چین کے سفر میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے، فن لینڈ کے سیاحوں کی جانب سے چین کے لیے پروازوں کی بکنگ میں 12.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

    چین کی سیاحت میں ہونے والے اس اضافے کا گہرا تعلق ، چین کی جانب سے ویزا کے حصول میں دی جانے والی وسیع تر سہولیات سے ہے۔ اس وقت، چین 50 ممالک کے شہریوں کو یک طرفہ طور پر ویزا فری داخلے کی سہولت دے رہا ہے، 29 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری معاہدے کر چکا ہے اور 55 ممالک کے شہری 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، بہتر ٹرانسپورٹ، ادائیگی کے آسان طریقے اور ٹیکس ری فنڈ کی سہولیات نے غیر ملکی سیاحوں کے سفری تجربے کو مزید شاندار بنا دیا ہے۔

    15 جولائی کو امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے سروے نتائج کے مطابق، 27 ممالک اور خطوں کے عوام میں چین کے لیے پسندیدگی، امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    15 جولائی کو امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے سروے نتائج کے مطابق، 27 ممالک اور خطوں کے عوام میں چین کے لیے پسندیدگی، امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    آن لائن دلچسپی سے لے کر حقیقی دوروں تک، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح اپنے ذاتی تجربات کے ذریعے نئے سرے سے چین سے متعارف ہو رہے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے حقیقی مشاہدات ساجھ رہے ہیں، جس کی بدولت دنیا بھر کے لوگوں کو ایک زیادہ حقیقی، کثیر الجہت اور متحرک چین دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان