
6 اگست 2026۔ جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے چھوشیونگ یی خود اختیار پریفیکچر کے ثقافتی پارک میں منعقدہ مشعل میلے کے دوران، مقامی لباس میں ملبوس شرکا سیلفی لے رہے ہیں۔ جمعرات کو مختلف مقامات پر سالانہ مشعل میلے منعقد ہوئے، جن میں مختلف قومیتی گروہوں کے افراد، سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ (شنہوا۔ یانگ ژی شوان)

6 اگست 2026۔ جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے چھوشیونگ یی خود اختیار پریفیکچر میں، مشعل میلے کے جشن میں شرکا روایتی انداز سے مشترکہ طور پر مشعل روشن کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ شیا تھیان یو)

6 اگست 2026۔ جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے چھوشیونگ یی خود اختیار پریفیکچر کی یونگ رین کاونٹی کی سڑکوں پر، سالانہ مشعل میلے کے دوران مقامی افراد، روایتی ساز بجاتے ہوئے گیت گا رہے ہیں (شنہوا۔ وانگ گوان سین)

6 اگست 2026۔ جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے چھوشیونگ یی خود اختیار پریفیکچر کی یونگ رین کاونٹی میں، بڑی مشعل کو روشن کرتے ہوئے جشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ (شنہوا۔ وانگ گوان سین)

6 اگست 2026۔ چین کے صوبے گوئے جو کے شہر بی جئے کی یی-حوئی–میاو خود اختیار کاونٹی میں، سالانہ مشعل میلے کے دوران روایتی ملبوسات اور زیورات پہنے مشعل بردار پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں۔ (شنہوا۔ لی حوا)

6 اگست 2026۔ چین کے صوبے گوئے جو کے شہر بی جئے کی یی-حوئی–میاو خود اختیار کاونٹی میں ، سالانہ مشعل میلے کے دوران روایتی لباس پہنے لوگ، آگ کے الاو کے گرد رقص کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ تھاو لیانگ)

6 اگست 2026۔ چین کے صوبے گوئے جو کے شہر بی جئے کی یی-حوئی–میاو خود اختیار کاونٹی میں ، سالانہ مشعل میلے کے جشن کا فضائی منظر۔ (شنہوا۔ تھاو لیانگ)



