• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    دنیا کے سب سے بلندی پر واقع سولر تھرمل پاور پلانٹ میں متحرک آئینوں والے آلات کی تنصیب مکمل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-10

    چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں قائم، 100 میگا واٹ ٹاور-ٹائپ سولر تھرمل پاور پلانٹ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یورین)

    چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں قائم، 100 میگا واٹ ٹاور-ٹائپ سولر تھرمل پاور پلانٹ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یورین)

    10 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حال ہی میں، چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں قائم شی زانگ کے پہلے اور دنیا کے سب سے بلند، مولٹن-سالٹ سولر تھرمل پاور پلانٹ نے تقریباً 800,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی سولر فیلڈ میں 15,927 متحرک آئینوں والے آلات کی تنصیب مکمل کر لی ہے جو کہ رواں سال اکتوبر کے لیے طے کردہ گرڈ کنکشن کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

    اس علاقے میں سالانہ 2,800 گھنٹے کی سورج کی روشنی سے استفادہ کرتے ہوئے، یہ سہولت مولٹن-سالٹ سولر تھرمل پاور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شمسی توانائی کو حرارت اور پھر بجلی میں تبدیل کرتی ہے۔ یہاں سولر ریسیور ٹاور کی اونچائی 210 میٹر ہے۔ تعمیراتی ٹیم نے تعمیراتی منصوبوں کو سطحِ مرتفع کے شدید سردی اور تند و تیز ہوا جیسے موسمی حالات اور مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے بھی بہتر کیا اور اپنی تکنیکوں کو انتہائی بلند علاقوں کے مطابق مرتب کیا اور کارکردگی میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک انٹیلی جنٹ کنٹرول سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے۔

    صاف توانائی کی پیداوار کے علاوہ، اس منصوبے نے مقامی ترقی کی بھی معاونت کی، کسانوں اور چرواہوں کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی ہے، جس سے مقامی رہائشیوں کی آمدنی میں 118 ملین یوان (17.47 ملین ڈالر) کا اضافہ متوقع ہے۔

    فعال ہونے کے بعد، پلانٹ سے سالانہ 255 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی کی پیداوار متوقع ہے، جس سے 60,000 ٹن کوئلے کی بچت ہو گی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 165,000 ٹن کمی ہو گی۔

    شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں، دنیا کے سب سے بلندی پر واقع سولر تھرمل پاور پلانٹ میں ترتیب کے ساتھ نصب کیے گئے متحرک آئینوں والے آلات۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یورین)

    شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں، دنیا کے سب سے بلندی پر واقع سولر تھرمل پاور پلانٹ میں ترتیب کے ساتھ نصب کیے گئے متحرک آئینوں والے آلات۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یورین)

    شی زانگ کے شہر ناگچو کی کاونٹی آمدو میں واقع سولر تھرمل پاور پلانٹ میں قطار در قطار لگے ہوئے فوٹو ولٹیک پینلز۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یورین)

    ویڈیوز

    زبان