24اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)کیا کبھی یہ سوچا تھا کہ گھریلو کام کاج میں مدد دینے کے لیے آپ کا اپنا ذاتی روبوٹ ہو گا؟
بیجنگ میں منعقدہ عالمی روبوٹ کانفرنس 2026 میں انسان نما روبوٹ اس خیال کو حقیقت بناتے نظر آرہے ہیں۔ کہیں روبوٹ کپڑوں کو تہہ کر رہے ہیں، کہیں میز پر سے چیزیں سمیٹ رہے ہیں، کوئی روبوٹ چائے پیش کرنے کے لیے ٹرے اٹھائے آپ کی جانب بڑھتا ہے تو کوئی باغبانی کا شوقین روبوٹ، پودوں کو پانی دینے میں مصروف نظر آتا ہے۔



