• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    اندرون منگولیا میں جنگلات کے وہ خزانے جو آرٹ کے خزانے بن گئے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-27

    27اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)منگ شیاوسونگ پائن کونز کی پینٹنگ کی اہم مورث ہونے کے ناطے، فو لی ہونگ کا جنگل سے گہرا تعلق ہے۔ شیشے کے اس پار پڑے ان فن پاروں کو پینٹ نہیں کیا گیا بلکہ یہ بڑی احتیاط سے شمالی چین کے اندرون منگولیا کے کھنگ آن پہاڑوں سے حاصل کیے گئے پائن کے سوکھے نوکیلے پتوں(پائن نیڈلز)، پائن کونز اور خشک چھال کو ترتیب دے کر بنائے گئے ہیں۔

    فو لی ہونگ کے قائم کردہ فاریسٹ کلچر آرٹ میوزیم میں ان ہی کی بنائی گئی پائن کون پینٹنگز۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    فو لی ہونگ کے قائم کردہ فاریسٹ کلچر آرٹ میوزیم میں ان ہی کی بنائی گئی پائن کون پینٹنگز۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    فو کے والد فاریسٹری ورکر تھے۔ بچپن میں وہ اکثر اپنے والد کے ساتھ جنگل جاتی تھیں، جہاں چلغوزے ان کا پسندیدہ ناشتہ تھے۔ بچپن کی یہ یادیں بعد میں ان کی تخلیقات کا محرک بن گئیں۔

    1950 کی دہائی سے، آرشان میں بڑے پیمانے پر جنگلات اگانے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا۔ فُو کے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس وقت اس شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں 1992 تک، آرشان کے مصنوعی جنگلات کا محفوظ کردہ رقبہ 1 ملین مو (تقریباً 66,667 ہیکٹر) تک ہو چکا تھا۔

    پچھلی نسل کے لگائے ہوئے درخت آج کی نسل کو سایہ فراہم کر رہے ہیں۔ جو دوسروں کی نظر میں سوکھی ہوئی شاخیں اور خشک پتے ہیں، وہ فو کی نظر میں خزانے ہیں جو ان کے ہاتھوں میں آکر شاندار فن پاروں میں ڈھل جاتے ہیں۔

    آرٹ میوزیم میں، پائن کون پینٹنگز کی تیاری میں استعمال ہونے والی کونز۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    آرٹ میوزیم میں، پائن کون پینٹنگز کی تیاری میں استعمال ہونے والی کونز۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    تین سالوں کے دوران، فو نے ہر موسم میں جنگلات کا سفر کیا اور بڑی مقدار میں پائن کونز اور سوئی نما نوکیلے پتے اکٹھے کیے۔ تقریباً دس لاکھ پائن نیڈلز (سوئی نما نوکیلے پتے) جمع کرنے کے بعد، فو نے ایک منفرد آرٹ ورک سیریز بنائی۔2021 میں فو نے، مینگ شیاوسونگ فاریسٹ کلچر آرٹ میوزیم کی بنیاد رکھی، جو اندرون منگولیا میں پائن کے درختوں کی ثقافت کا واحد میوزیم ہے۔

    آرٹ میوزیم میں نمائش پر رکھے گئے پائن کونز کے تخلیقی ثقافتی فن پارے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    آرٹ میوزیم میں نمائش پر رکھے گئے پائن کونز کے تخلیقی ثقافتی فن پارے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    یہ میوزیم صرف ایک نمائش گاہ نہیں ہے: فو نے ایک آرٹ کورس بھی تیار کیا ہے جس میں بچے، کھنگ آن پہاڑوں کے جنگل میں جاتے ہیں تاکہ وہ پودوں کے بارے میں سیکھیں، پھر وہ میوزیم واپس آکر اپنی اکٹھی کی گئی پائن کونز سے پینٹنگز بناتے ہیں۔ 2024 میں، اس کورس کو اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں ایک بہترین سٹڈی-ٹور پروگرام کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

    میوزیم نے مقامی رہائشیوں کے لیے ملازمتوں کے موقع بھی پیدا کیے ہیں۔ فولی ہونگ، پائن کونز اور پائن نیڈلز جمع کرنے کے لیے ایسے فارسٹ ورکرز کو بھرتی کرتی ہیں جن کے پاس وقت ہوتا ہے۔ یہی جمع کیا گیا مواد، پائن پینٹنگز کی تخلیقات میں استعمال ہوتا ہے۔ وہ غیر مادی ثقافتی ورثے کے ہنر کے وارثوں کی تربیت بھی کر رہی ہیں، تاکہ مزید لوگ اس تکنیک میں مہارت حاصل کر سکیں۔

    آرٹ میوزیم میں نمائش پر رکھی گئی پائن کون کی تخلیقی ثقافتی مصنوعات۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    آرٹ میوزیم میں نمائش پر رکھی گئی پائن کون کی تخلیقی ثقافتی مصنوعات۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔لیو یی لین)

    ویڈیوز

    زبان