
27 اگست 2026۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ (سید حنان گیلانی/پیپلز ڈیلی)
28 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 27 اگست کو ،پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد ،اگلے ایک سال کے لیے پاکستان، ایس سی او کی صدارت سنبھالے گا اور 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف 31 اگست سے یکم ستمبر تک ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک کا دورہ کریں گے۔



