31اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ایک قدیم چینی کہاوت ہے کہ "کوئی پہاڑ یا سمندر ان لوگوں کو دور نہیں کر سکتا جن کے مقاصد مشترکہ ہوں"۔ 2001 میں قائم ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وسیع جغرافیائی دائرہِ کار، بڑی آبادی اور ترقی کے وسیع امکانات کے ساتھ ایک جامع علاقائی تنظیم کے طور پر ترقی کر چکی ہے۔ پچھلے 25 سالوں میں، ایس سی او کے رکن ممالک نے شنگھائی جذبے کو برقرار رکھا ہے، سیاست، سلامتی و تحفظ، معیشت اور عوامی تبادلوں میں تعاون کو گہرا کیا ہے۔ ایس سی او نے علاقائی تعاون کے نئے ماڈل کے لیے راہ ہموار کی ہے اور نئی نوعیت کے بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔
اپنی 25ویں سالگرہ کے نئے نقطہ آغاز پر یہ تنظیم ،انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی بنانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے، پیپلز ڈیلی آن لائن نے "ایس سی او کے 25 سال؛ متحد ہو کر آگے بڑھنا" کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے۔ اس دستاویزی فلم میں 25 سال کی دستاویزاتی تصاویر اور حقیقی کہانیوں کے ذریعے شنگھائی جذبے کی تشریح کی گئی ہے۔ دستاویزی فلم میں بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح ایس سی او، اتفاقِ رائے کو ٹھوس اقدامات میں بدلتا ہے اور عالمی تبدیلیوں کے درمیان استحکام کے لیے قوت مجتمع کرتا ہے۔



