4 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 3ستمبر کو چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان حوانگ لینگ نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے "چین کا سفر" اور "چین میں خریداری" میں مسلسل تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ جنوری سے جولائی تک چین میں غیر ملکی افراد کی جانب سے کل خرچ کی گئی رقم 263.6 بلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 6.5 فیصد کا اضافہ ہے اور روانگی پر ٹیکس ری فنڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔
حوانگ لینگ نے بتایا کہ اس سال موسم گرما میں شاندار مصنوعات کا تجربہ کرنے، ذائقے دار کھانوں، خوبصورت مناظر، نمائشوں میں حصہ لینے اور "چین میں خریداری" کے منفرد تجربے سے لطف اٹھانے کے لیے غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں چین آئے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق، موسم گرما کے دوران چین میں غیر ملکیوں کے خرچ میں چار خصوصیات نمایاں رہیں:
چین میں گرمی سے بچتے ہوئے تفریح کا مقبول رجحان، صارفین کی تعداد میں اضافہ
یورپ اور دیگر مقامات پر گرمی کی شدت نے چین آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال موسم گرما میں چین آنے والے 20 ممالک اور خطوں میں یورپی ممالک کا حصہ 30 فیصد تھا، جب کہ ان کے آرڈرز میں سال بہ سال 275 فیصد اضافہ ہوا اور ٹکٹس کی فروخت میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کچھ "پوشیدہ چھوٹے شہر" بھی خاصے پسند کیے گئے، مثال کے طور پر سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ای نینگ اور شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لین جی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 6 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔
چین کی مقامی برینڈز کا چرچا، صارفین کے لیے انتخاب کا مزید اختیار
تیزی سے مقبول ہوتے مقامی چینی برینڈز اور سمارٹ مصنوعات، غیر ملکی سیاحوں کی "لازمی خریداری کی فہرست" میں شامل ہو گئیں۔ مثلاً صارفین کی ذاتی ترجیحات کے مطابق لباس، زیورات، گھڑیاں اور چشمے وغیرہ ڈیزائن اور تیار کرنے والی برینڈ "شنگھائی فیشن کسٹمائزیشن"، جہاں بہت سے غیر ملکی سیاح خصوصی طور پر اپنی مرضی کی مصنوعات بنوانے آتے ہیں، جن کا تناسب 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ فولڈ ایبل فونز، اے آئی گلاسسز، سمارٹ بریسلیٹس جیسی مصنوعات غیر ملکی کا افراد کی نئی پسند بن چکی ہیں۔
خدمات میں مسلسل بہتری، صارفیت کا بہتر تجربہ
وزارت تجارت نے گزشتہ سال وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر صارفین کے لیے عالمی معیار کا ماحول تشکیل دینے کے لیے کافی کام کیا ہے۔ 15 پائلٹ شہروں کو اعلی معیار کی کنزیومر مصنوعات کی فراہمی اور خدمات کی سطح بہتر بنانے میں مدد دی، تاکہ غیر ملکی سیاح پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں اور اطمینان سے خریداری کر سکیں۔ شین زن نے نئے بین الاقوامی خریداری مراکز قائم کیے، کثیرلسانی ہدایات اور ادائیگی کی خدمات کو بہتر کیا۔
ڈیپارچر ٹیکس ری فنڈ میں بہتری، خریداری کا بہتر تجربہ
یکم جولائی کو، چین کی ڈپیارچر ٹیکس ری فنڈ پالیسی 2.0 کا رینڈم فزیکل انسپیکشن اور پیپر لیس پروسیسنگ کا نفاذ مکمل ہوا، جس سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ٹیکس کی واپسی اور کسٹم کلیئرنس زیادہ آسان ہو گئی ہے۔ مختلف شہروں نے بھی جدید اقدامات کیے مثلاً بیجنگ کا پہلا آن لائن ڈیپارچر ٹیکس ری فنڈ سٹور کھولا گیا، جب کہ گوانگ جو،چھونگ چھنگ، چھنگ دو نے بھی ٹیکس کی فوری واپسی کے مراکز قائم کیے۔
وزارت تجارت متعلقہ محکموں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر ان پالیسیز کے نفاذ کو مزید بہتر بنائے گی، تاکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے چین میں خریداری کا ماحول بہتر ہو اور انہیں مزید بہتر تجربہ حاصل ہو۔



