
3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عملِ بحالی کے ماہرین ایک ٹیرراکوٹا وارئیر کو جوڑ رہے ہیں۔(شنہوا۔ لی یی بو)
11 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) شی آن میں عالمی شہرت یافتہ "ٹیرراکوٹا واریرز سائٹ" کی پٹ 1 میں، اب سیاح ایک ایسے عمل کو براہِ راست دیکھ سکتے ہیں جو پہلے پسِ پردہ ہوتا تھا۔ ماہرین بہت نفاست اور باریک بینی کے ساتھ دو ہزار سال پرانے "ٹیررا کوٹا واریئرز" کو بحال کر رہے ہیں۔ تحفظ و بحالی کی لیب میں، ماہرین ٹوٹے ہوئے مٹی کے ٹکڑوں کو ہاتھوں سے جوڑتے ہیں، اور بکھرے ہوئے آثار کو مکمل اور حقیقی زندگی کے قریب تر بناتے ہیں۔
اس لیب کا باضابطہ آغاز 2024 میں کیا گیا تھا اور یہاں ٹیرراکوٹا واریئرز کے دریافت اور کھدائی کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ پٹ 2 میں پیہشہ ورانہ انداز سے کھدائی کرنے اور محفوظ کرنے کی سہولت بھی مکمل طور پر فعال کر دی گئی اور یہ دونوں سہولیات ایک مکمل کنزرویشن سسٹم تشکیل دیتی ہیں۔
یہ جدید نظام جنگجوؤں کے اصل رنگوں کی حفاظت کو بہت بہتر بناتا ہے۔ 2,000 سال سے زیادہ عرصے تک زمین کے نیچے دفن رہنے کی وجہ سے ان وارئیرز کو آگ، مٹی کے دھنسنے اور زیر زمین پانی کی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ، جس کی وجہ سے زیادہ تر اصل رنگ وقت کے ساتھ مدھم ہو گئے۔پہلے پہل، کھدائی کے بعد شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہی بچ جانے والی پینٹ کی تہہ اکھڑ یا پھٹ جاتی تھی لیکن آج، کھدائی کے بعد نوادرات کو براہ راست مقامی لیب میں منتقل کیا جاتا ہے۔ نمی کے مستحکم کنٹرول، الٹراسونک معائنے، 3ڈی سکیننگ، پیشہ ورانہ صفائی اور مضبوطی کی دیکھ بھال کے ذریعے اب ان جنگجوؤں کے قدیم ،اصل رنگوں کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کا ایک سینیئر ماہر، ٹیررا کوٹا وارئیر کے دریافت شدہ ٹکڑے کی جانچ کر رہے ہیں۔(شنہوا۔ لی یی بو)

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کے ماہر، ٹیررا کوٹا وارئیر کے سر اور چہرے کے رنگ و روغن کو بحال کرنے کا کام کر رہے ہیں۔(شنہوا۔ لی یی بو)

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کی ایک ماہر ، ٹیررا کوٹا وارئیر کے دریافت شدہ ٹکڑوں تھری ڈی ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔(شنہوا۔ لی یی بو)

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کی ماہر ،ہاتھ سے دریافت شدہ ٹیررا کوٹا وارئیر کا خاکہ بنا رہی ہیں۔(شنہوا۔لی یی بو)

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کے ماہرین، کام کی تفویض کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر اکٹھے ہوکر تبادلہِ خیال کرتے ہیں۔(شنہوا۔لی یی بو)

3 ستمبر 2026۔ صوبہ شائنشی کے شہر شی آن میں شہنشاہ چھن شی حوانگ کے مقبرے کے مقام پر پٹ۔1 کے اندر موجود میوزیم کی ریسٹوریشن لیب میں عمل بحالی کی ماہر ایک ٹیرراکوٹا واریئر کے دریافت شدہ ٹکڑو ں کاریگر کی انگلیوں کے باقی رہ جانے والے نشانات کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔(شنہوا۔لی یی بو)



