11 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)پاکستان اور چین کی نسل در نسل منتقل ہوتی دوستی کا مستقبل، نوجوان ہیں ۔ عوامی سطح پر دوستانہ تعلیمی و ثقافتی تبادلے ، ایک دوسرے کی معاشرت ، زبان اور تاریخ و ثقافت کے بارے میں سمجھ بوجھ بڑھاتے ہیں اور ایک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کی جانب بڑھنے میں ایک معاون پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان کی رائے میں ، چینی اور پاکستانی جامعات کے اشتراک سے ہونے والے تعلیمی تبادلے ، دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے دوستی کا ایک نیا باب رقم کرنے کے حوالے سے بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔



