14 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 12ستمبر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سمٹ کے پہلے سیشن کے دوران، چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین، اگلے سال برکس کی صدارت سنبھالے گا اور 19ویں برکس سمٹ کی میزبانی کرے گا۔
برکس ممالک کے میڈیا پروفیشنلز اور ماہرین نے پیپلز ڈیلی آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں برکس سمٹ میں صدر شی جن پھنگ کی شرکت، برکس تعاون کی ترقی کے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہے اور وہ چین کی اگلے سال، برکس کی صدارت سنبھا لنے کے منتظر ہیں۔



