• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    سیرامک کی چمکدار سطح پر چینی حروف کی سرگوشیاں: سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کے وارث کی کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-15

    15 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14اگست 2026۔ چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر جینگ دہ جین میں، لیو دا چھوان اپنے سٹوڈیو میں ظروف پر انتہائی باریکی سے خطاطی کر رہے ہیں۔

    ایک قدیم چینی کہاوت ہے کہ "ہر قدم کے ساتھ منظر بدلتے ہیں۔" سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کے فن پارے کو دیکھتے ہوئے یہ کہاوت درست محسوس ہوتی ہے۔ ان فن پاروں پر چینی حروف اتنی باریکی سے لکھے گئے ہیں کہ آپ انہیں دور سے دیکھ بھی نہیں سکتے۔

    روایتی چینی لکھائی کے مخصوص برش کا استعمال کرتے ہوئے حیرت انگیز طور پر چھوٹے چینی حروف تخلیق کرنے کا فن وئے شو، ایک قدیم چینی فن ہے۔ اس فن کے ابتدائی آثار مغربی جو شاہی دور (1046 قبل مسیح-771 قبل مسیح) کی ہڈیوں پر کندہ تحاریر میں ملتے ہیں۔

    رنگین سیرامک کے ساتھ ملا کر کی جانے والی سیرامک مائیکرو-خطاطی، ایک بے حد نفیس اور دقیق فن ہے جس کے لیے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ سیرامک کو لکھائی کے بعد بھٹی میں پکانا پڑتا ہے۔ ایک ٹکڑا تخلیق کرنے کے لیے، کاریگر کو مسلسل اپنی آنکھوں پر انحصار کرتے ہوئے، انتہائی باریک بالوں والا ایک خاص برش اور بھٹی کے شدید گرم درجہ حرارت کے خلاف مزاحم رنگ کا استعمال کرنا ہوتا ہے تاکہ سیرامک کی سطح پر نفیس اور باریک نمونوں کو براہ راست پینٹ کیا جا سکے اور اس میں کسی غلطی یا اصلاح کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔ جب سیرامک بار بار بھٹی میں پکتا ہے، تو درجہ حرارت کے کنٹرول میں ذرہ برابر کمی بیشی بھی محنت کو برباد کر سکتی ہے۔ مکمل ہونے پر، یہ فن پارہ چھوٹے چھوٹے چینی حروف اور پینٹنگز کا جڑاو شاہکار نظر آتا ہے۔

    منفرد فنکارانہ اہمیت کا حامل یہ فن، روایتی چینی دستکاریوں کا ایک بیش قیمت حصہ بن چکا ہے جسے 2014 میں چین کی قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے ماہر کاریگر، 47 سالہ لیو دا چھوان نے مٹی کے برتنوں پر باریکی اور نفاست سے کی جانے والی خطاطی کے فن میں مہارت حاصل کرنے میں کئی سال وقف کیے ہیں۔ وہ چینی مٹی کے صرف ایک مربع سینٹی میٹر کے برتن پر 163 چینی حروف لکھ سکتے ہیں، جو ایک محدب عدسے سے واضح نظر آتے ہیں۔ لیو نے روایتی تکنیکوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایک جدید فنکارانہ انداز تیار کیا ہے اور ان کی تخلیقات کو متعدد اعلی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ لیو کا کہنا ہے کہ بغیر کسی مدد کے مائیکرو خطاطی کرنا نہ صرف آپ کی نظر کے لیے بلکہ آپ کی ذات کے لیے بھی چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مشین، حروف کی شکلوں کو ہوبہو نقل تو کر سکتی ہے، لیکن یہ برش کی نوک سے سیرامک میں اترنے والی منفرد روح کو نہیں نقش کر سکتی۔

    چینی مائیکرو خطاطی کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے لیے، لیو نے انفرادی نمائشوں کا انعقاد کیا اور جینگ دہ جین میں ایک سٹوڈیو قائم کیا، جہاں وہ باقاعدہ طور پر شاگردوں کو مرحلہ وار تربیت فراہم کرتے ہیں، وہ عوام کے لیے اوپن کلاسز اور غیر مادی ثقافتی ورثے کا مشاہدہ کرنے کے سیلون بھی منعقد کرتے ہیں جہاں وہ مٹی کے برتن بنانے والے مقامی فنکاروں اور مطالعاتی دوروں پر آنے والے سیاحوں کو مائیکرو خطاطی کی تاریخ پر لیکچرز دیتے ہیں۔

    چینی مائیکرو خطاطی کے فن پارے جمع کرنے کے قابل اعلیٰ درجے کے شاہکار سمجھے جاتے ہیں، جنہیں ملک بھر میں ثقافتی اداروں، عجائب گھروں، آرٹ کلیکٹرز اور فن کے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔ یہ ، مشرقی خوبصورتی کی جاذبیت کے بھی عکاس ہیں اور کئی غیر ملکی نمائشوں میں بھی پیش کیے گئے ہیں، اکثر ثقافتی تبادلوں کے لیے تحفتاً بھی پیش کیے جاتے ہیں اور غیر ملکی عجائب گھروں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔ ایک لحاظ سے، یہ روایتی چینی ثقافت کو فروغ دینے اور چین اور دنیا کے درمیان تبادلوں کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

    چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر جینگ دہ جین میں، لیو دا چھوان کے تخلیق کردہ، سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کے فن پارے کا جزوی منظر۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر جینگ دہ جین میں، لیو دا چھوان کے تخلیق کردہ، سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کے فن پارے کا جزوی منظر۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    11 اگست 2026۔ لیو دا چھوان کا تخلیق کردہ، چینی زبان کے 22 ہزار کیریکٹرز پر مشتمل سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کا فن پارہ۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    11 اگست 2026۔ لیو دا چھوان کا تخلیق کردہ، چینی زبان کے 22 ہزار کیریکٹرز پر مشتمل سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کا فن پارہ۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    لیو دا چھوان کا، شِی جی، یعنی عظیم مورخ کی ریکارڈز کے بارے میں تخلیق کردہ 520,000 حروف پر مشتمل ایک سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کا فن پارہ۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    لیو دا چھوان کا، شِی جی، یعنی عظیم مورخ کی ریکارڈز کے بارے میں تخلیق کردہ 520,000 حروف پر مشتمل ایک سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کا فن پارہ۔(فائل فوٹو-شنہوا)

    7 جولائی 2026۔ لیو دا چھوان، ایک گلدان پر چینی زبان کے کیریکٹر کو نہایت باریکی اور نفاست کے ساتھ تحریر کر رہے ہیں۔(شنہوا-حو چھین حوان)

    7 جولائی 2026۔ لیو دا چھوان، ایک گلدان پر چینی زبان کے کیریکٹر کو نہایت باریکی اور نفاست کے ساتھ تحریر کر رہے ہیں۔(شنہوا-حو چھین حوان)

    7 جولائی 2026۔ سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی خطاطی کا فن پارہ، جس میں پہاڑوں کی تصاویر چینی زبان کے 11,000 سے زائد ایسے کیریکٹرز سے بنی ہیں یہ جو تاریخ کے ان مشہور شعرا کی نظموں سے لیے گئے ہیں، جو پہاڑوں اور پانیوں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔(شنہوا-حو چھین حوان)

    7 جولائی 2026۔ اس تصویر میں لیو دا چھوان کے سیرامک مائیکرو-کیلیگرافی کے لیے استعمال کردہ برشز کا موازنہ ،بائیں جانب عام خطاطی کے لیے استعمال کیے جانے والے دو برشز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔(شنہوا-حو چھین حوان)

    ویڈیوز

    زبان