18 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 16ستمبر کو، چین نے نہر پھنگ لو کو باضابطہ طور پر کھول دیا۔ یہ 1949 کے بعد سے، قومی سطح پر منصوبہ بندی و انتظام کے تحت دریا سے سمندر تک کا پہلا بڑا نہری منصوبہ ہے۔ 72.7 ارب یوآن (تقریباً 10.75 ارب ڈالر) کی لاگت سے تیار ہونے والی 134.2 کلومیٹر طویل یہ نہر، جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خوداختیار علاقے کے دارالحکومت، نان ننگ سے شروع ہو کر خلیج بئے بو تک پھیلی ہوئی ہے، جو کہ جنوب مغربی چین کے بیشتر حصوں کے لیے سمندر تک رسائی کا قریب ترین راستہ ہے۔
اس نہر کے ذریعے چین کے جنوب مغربی علاقے، جو چاروں طرف سے زمین سے گھرے ہوئے ہیں انہیں، کم سے کم وقت میں ساحل اور بیرون ملک کی منڈیوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ یہ خاص طور پر آسیان ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے اہم ہے، جو کہ چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔



