18 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے گوانگ دونگ کی کاونٹی، راوپھنگ کے گاوں، شانگ گوانگ میں ایک 270 سالہ قدیم عمارت اس علاقے کی خاص پہچان ہے۔ 1752 میں دائرے کی شکل میں تعمیر کی گئی یہ تین منزلہ عمارت، اپنی مضبوط طرزِ تعمیر اور بہترین دیکھ بھال کے باعث آج بھی قابلِ استعمال ہے اور متعدد مقامی افراد کی رہائش گاہ ہے۔



