• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    رونگ چھینگ، چین کا آر-وی کی تیاری اور برآمدات کا مرکز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-18

    18 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے شان دونگ کے شہر رونگ چھینگ میں واقع، منگ جون آؤٹ ڈور لئیژر پراڈکٹس کمپنی لمیٹڈ میں، دھات کی چادریں کاٹی جا رہی ہیں، فریم ویلڈ ہو رہے ہیں اور پیچ کسے جا رہے ہیں، یہ منظر اس پروڈکشن لائن کا ہے جہاں تیار ہونے والی آر-ویز بیرون ملک بھیجی جاتی ہیں۔

    یہ ساحلی شہر محض 15 سالوں میں چین کا آر وی کی پیداوار اور برآمدات کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔

    2011 کی بات ہے کہ جب، ایک آسٹریلوی صارف نے رونگ چھینگ لونگ حہ وہیکل کمپنی لمیٹڈ سے ٹینٹ کیمپرز بنانے کی درخواست کی۔ ٹینٹ کیمپرز اس وقت تک چین میں بڑی حد تک غیر معروف چیز تھے۔ لونگ حہ نے اس علاقے کے شعبہِ جہاز سازی سے حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر یہ آرڈر قبول کر لیا۔

    صوبہ شان دونگ کے شہر، رونگ چھینگ میں رونگ چھینگ کومپیکس آر وی نیو انرجی آٹو موبائیل کارپوریشن لمیٹڈ میں، آر وی گاڑیوں کی اسمبلی لائن پر کام جاری ہے۔(شنہوا-لی جی حاو)

    صوبہ شان دونگ کے شہر، رونگ چھینگ میں رونگ چھینگ کومپیکس آر وی نیو انرجی آٹو موبائیل کارپوریشن لمیٹڈ میں، آر وی گاڑیوں کی اسمبلی لائن پر کام جاری ہے۔(شنہوا-لی جی حاو)

    بین الاقوامی ٹینٹ کیمپنگ کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے، منگ جون آؤٹ ڈور نے بھی اسی راستے کا انتخاب کیا۔ یہ سادہ اور سستی مصنوعات 30 ہزار سے 50 ہزار یوآن تک ملتی تھیں، لیکن محدود سہولیات فراہم کرتی تھیں۔ منگ جون کے سربراہ نے اپنے غیر ملکی سفر کے دوران مشاہدہ کیا کہ فائبر گلاس یا ایلومینیم کے ڈھانچے پر مشتمل مضبوط چھت والی آر ویز، بہتر حرارت اور موسم کی شدت سے بہتر تحفظ دیتی ہیں اور مارکیٹ میں ان کی مانگ بھی زیادہ ہے۔ رونگ چھنیگ کے جہاز ساز، پہلے سے فائبر گلاس کی کارکردگی سے آگاہ تھے اور وہ شور اور لرزش میں کمی کے لیے، آر وی کے ڈھانچے بنانے میں بھی یہی مواد اور تکنیکیں استعمال کرتے تھے۔ 2013 میں رونگ چھنیگ نے 300,000 یوآن میں اپنی پہلی، مضبوط چھت والی آر وی پیش کی اور جلد ہی غیر ملکی خریداروں نے انہیں خریدنا شروع کر دیا۔ آج رونگ چھنیگ موٹر ہومز، ٹریول ٹریلرز اور دیگر اقسام کی آر ویز تیار کرتا ہے، جو چین کی کل پیداوار کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ 2026 کے پہلے چھ ماہ میں، اس علاقے سے ترسیل کی جانے والی آر ویز کی مالیت 1.06 ارب یوآن تھی، جو 21 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ چین کی آر وی شپمنٹس کے 55 فیصد سے زیادہ اور صوبہ شان دونگ کے 87.6 فیصد کے برابر ہے۔

    کمپنیز نے خودکار نظام کے ذریعے مینوفیکچرنگ کو اپ گریڈ کیا ہے۔ منگ جون آؤٹ ڈور میں اب، انسانوں کی بجائے روبوٹس ویلڈنگ کرتے ہیں، جس سے جوڑ زیادہ مضبوط اور معیاری ہو گئے ہیں۔ رونگ چھینگ کومپیکس آر وی میں، کٹائی کی خودکارمشینز اور روبوٹ آرم، فریم کو بالکل درست ناپ کے ساتھ بناتے ہیں۔ کمپاکس نے، انٹرنیٹ پر مبنی فیکٹری سسٹم استعمال کرتے ہوئے، پیداوار کو ڈیجیٹل کر دیا، جس سے پیداوار کا وقت 35 دن سے کم ہو کر محض 10 دن رہ گیا ہے۔ کمپنی کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ٹریلر کی برآمدات آسٹریلیا، سویڈن، نیوزی لینڈ اور امریکا سمیت 10 سے زائد ممالک تک پہنچ گئی ہیں۔ رونگ چھینگ نے تقریباً 40 فیصد پرزے مقامی طور پر خرید کر مضبوط آر وی انڈسٹری تشکیل دی ہے۔ شہر میں 50 کلومیٹر کے اندر، سات بڑے آر وی ساز اور 50 سے زائد پرزے بنانے والے کارخانے ہیں۔ رونگ چھینگ کسٹمز نے بھی انسپیکشن بکنگ سسٹم قائم کر کے عمل درآمد کا وقت 80 فیصد سے زیادہ کم کر دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان