23 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 22ستمبر کو آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (ACFIC)نے 2026 کے لیے ملک کی ٹاپ 500 نجی کمپنیز کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 110 کمپنیز ایسی ہیں جنہوں نے 100 ارب یوآن (تقریباً 14.82 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا آپریٹنگ ریونیو کمایا ہے جس سے، چین کے نجی کاروباری شعبے میں مضبوط ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔
آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے اس سروے میں 2025 کے دوران، ایک ارب یوآن سے زیادہ کا آپریٹنگ ریونیو حاصل کرنے والی کل 6,350 کمپنیز نے حصہ لیا جن میں سے سب سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے والی 500 کمپنیز حتمی فہرست میں شامل ہیں۔اس فہرست کی ٹاپ 3 کمپنیز، جے ڈی۔ کام، علی بابا گروپ اور حنگ لی گروپ ہیں۔
2025 کے ایک سروے کے مطابق، چین کی نجی کمپنیز جدت اور کارکردگی میں بہتری لا رہی ہیں، جس کی وجہ سے سمارٹ ترقی فروغ پا رہی ہے۔ ٹاپ 500 نجی کمپنیز کی آمدن 44.93 ٹریلین یوآن تھی، جو 4.35 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ ان کا مجموعی منافع 1.83 ٹریلین یوآن تھا۔ مینوفیکچرنگ کمپنیز نے 32.22 ٹریلین یوآن کی آمدن حاصل کی، جو کہ 8.73 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ کمپنیز، مستقبل کی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ان میں سے 311 کمپنیز نے ابھرتی ہوئی صنعتوں کے 679 منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کی ہے جب کہ 82 کمپنیز نے مستقبل کی صنعتوں کے 112منصوبے شروع کیے۔ ٹاپ 500 نے تحقیق و ترقی پر 1.26 ٹریلین یوآن خرچ کیے، جو اوسط آمدن کا 2.95 فیصد ہے جب کہ 1.3 ٹریلین یوآن ٹیکس بھی ادا کیا، ان میں سے 254 کمپنیز نے انفرادی طور پر ارب یوآن سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔



