28 ستمبر کو ،چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے اگست تک چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 5.27198 ٹریلین یوآن رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی منافع 1.67599 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 10.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا مجموعی منافع4.07146 ٹریلین یوآن رہا، جس میں سال بہ سال 20.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیرونی ممالک، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سرمایہ کاری اداروں کا مجموعی منافع 1.17947ٹریلین یوآن رہا، جس میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ نجی صنعتی اداروں کا مجموعی منافع1.32132 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔



