• صفحہ اول>>کاروبار

    ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گونرز کے گیارہویں سالانہ اجلاس کا قطر میں آغاز

    (CRI)2026-09-29

    ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گونرز کا گیارہواں سالانہ اجلاس 28 تاریخ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوا۔

    اے آئی آئی بی کی صدر ژؤ جیاای نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دنیا میں غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے باوجود، انفراسٹرکچر اب بھی ترقی اور لچک کو فروغ دینے اور مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی 2030 تک سالانہ منظور شدہ قرضوں کا حجم دگنا کر کے تقریباً 20 ارب یو ایس ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس کی ترجیحات موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل تبدیلی، علاقائی رابطہ، قدرتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق انفراسٹرکچر کے منصو بے ہوں گے ۔

    اے آئی آئی بی چین کی تجویز کے تحت 57 ممالک کے اشتراک سے قائم ایک بین الاقوامی کثیر الجہتی ترقیاتی بینک ہے ۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک اس کے اراکین کی تعداد 111 ہو چکی ہے۔ بینک نے 400 سے زیادہ منصوبے منظور کیے ہیں، منظور شدہ فنانسنگ کا کل حجم 79 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، اور اس کے فوائد ایشیا کے اندر اور باہر 43 اراکین تک پہنچ چکے ہیں۔اس بینک کو بڑے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کی طرف سے مسلسل سب سے اعلیٰ AAA کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے۔

    ویڈیوز

    زبان