10 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمالی چین کے اندرون منگولیا کے شہر اردوس کی ڈسٹرکٹ، دالاد کے صحرائے کھوبوچھی میں، سرپٹ دوڑتا دیوہیکل "گھوڑا" گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حامل ہے۔ جی ہاں، مکمل طور پر سولر پینلز سے بنائی گئی یہ دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور یہ صرف ایک ساکت منظر ہی نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی بجلی بناتا ہے۔ صحرا سے حاصل ہونے والی یہ صاف توانائی متعدد گھروں کو روشن کرتی ہے۔



