
15 جولائی 2021 کوشمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں موسم گرما کے وسط میں،کپاس کے کھیتوں کی دیکھ بھال کے دوران لو گاو لِن ، ڈرون کے ذریعے کیڑے مار ادویہ کے چھڑکاو کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کاشت کار خاندان نے اس سال پہلی بار ڈرون کے ذریعے فصل پر چھڑکاؤ کرنے کا تجربہ کیا تھا اس سے پہلے وہ صرف ٹریکٹرز پر انحصار کرتے تھے۔ (شنہوا/حو حو ہو)
12 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سنکیانگ میں، تھئین شان پہاڑ کے قریب شاوان میں کپاس کے 35 سالہ کاشت کار ، لو دے وین کپاس کی چنائی کی ٹیم کا بندوبست کرتے ہیں۔ رواں سال انہوں نے 1,500 مو پر کپاس اگائی تھی اور ستمبر کے اواخر سے چنائی کا آغاز ہو چکا ہے جب کہ وہ خود صرف ضرورت کے تحت ہی قریبی کھیتوں تک جاتے ہیں۔
چار سال پہلے، لو کے خاندان نے کپاس کی چنائی کی مشین خریدی، جس سے وہ نہ صرف اپنی کپاس کی فصل چن سکتے ہیں بلکہ وہ دوسرے کسانوں کو بھی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ کام کے لیے انہوں نے صرف چار مزدور رکھے ہیں جو دو شفٹس میں کام کرتے ہیں جب کہ لو ، آرڈرز کا انتظام کرنے، سازوسامان کی مرمت کرنے اور شیڈول ترتیب دینےکے لیےکھیتوں ہی میں رہتے ہیں ۔
اب سے دس برس قبل لو دے وین نے اپنے والد لو گاؤ لن کے ساتھ کھیتی باڑی شروع کی اور کپاس کی کاشت کے تمام پہلوؤں کو سیکھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ، بہتر تکنیکوں اور مشینوں کے ذریعے وہ اس میں مزید بہتری لائے ۔ ان کےکام میں اب، اپنے کھیتوں کے ساتھ ساتھ فصل کی چنائی میں دوسرے کسانوں کو مدد مہیا کرنا بھی شامل ہے۔ ان کے والد اب صرف چنائی کے مصروف موسم میں ان کی معاونت کرتے ہیں۔
شاوان ،شمالی سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کا ایک بڑا علاقہ ہے۔ مقامی زرعی دفتر کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال 1.6457 ملین مو کپاس اگائی گئی اور بیج کی بوائی سے چنائی تک 99 فیصد سے زیادہ کام مشینوں سے ہی کیا گیا۔

یکم اکتوبر 2026 ۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی ٹاؤن شپ دا چھوان میں، لو دے وین کپاس کے کھیت میں ،ایک مخصوص آلے کی مدد سے پیک شدہ کپاس میں نمی کی جانچ کر رہے ہیں ۔ (شنہوا/حو حو ہو)

تصاویر کے اس مجموعے میں پہلی تصویر ، اپریل 2021 کی ہے جس میں مشین کے ذریعے کپاس کی بوائی کی جارہی ہے ، دوسری تصویر 15 جولائی 2021 کی ہے جس میں زرعی ڈرون کے ذریعے، کیڑے مار ادویہ کا چھڑکاو کیا جا رہا ہے۔ جب کہ 24 اکتوبر 2021 کو لی گئی تیسری تصویر اس وقت کی ہے۔جب لو، کرائے پر لی گئی کپاس چننے والی مشین سے اپنے کھیتوں میں چنائی کاکام کر رہےہیں۔(شنہوا/حو حو ہو )

یکم اکتوبر 2026 ۔ داچھوان ٹاؤن شپ میں طلوعِ آفتاب سے قبل لو ،اپنے فون پر کپاس کی چنائی کی مشین کی صورتِ حال کا جائزہ لےرہے ہیں (اوپر)، فون پر کپاس کی چنائی کی مشین کے کام کی کارکردگی کا ڈیٹا دیکھ رہے ہیں (دوسری تصویر بائیں جانب) اور تیسری تصویر میں قریبی کھیتوں میں ،کپاس کی چنائی کرنے والی مشینوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا/حو حو ہو)

2 اکتوبر 2026 ۔ لو دے وین، دیگر کاشت کاروں کے ساتھ کپاس کی چنائی کے شیڈول پر گفتگو کر رہے ہیں۔ (شنہوا/حو حو ہو)

یکم اکتوبر 2026۔ لو دے وین ، اپنی ٹیم کے ساتھ کپاس کی چنائی کے شیڈول اور مشینوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ (شنہوا/حو حو ہو)



