12 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جب بھاری برف باری کا آغاز ہوتا ہے تو چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کا برفانی قصبہ، مودان جیانگ ایک جادوئی دنیا کا منظر پیش کرتا ہے۔ تمام چھتیں، برف کی دبیز تہہ تلے چھپ جاتی ہیں، لکڑی کے کیبنز کے باہر سرخ لالٹینیں چمکتی ہیں اور شاخیں برف سے ڈھک جاتی ہیں۔ جب ہوا چلتی ہے تو ہلکی سی سرسراہٹ کے ساتھ برف اس طرح نیچے گرتی ہے، جیسے کہانی کی کتاب کا کوئی صفحہ پلٹا جا رہا ہو۔ بہترین زاویہ تلاش کرنے یا فلٹر استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں: اچانک کھینچی گئی تصویر بھی ایک شاہکار نظر آتی ہے۔



