• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    کینٹن فیئر کا آغاز: ٹیک اختراعات سب سے نمایاں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-16

    15 اکتوبر 2026۔ چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں جاری کینٹن فیئر کے دوران ایک غیر ملکی جدید موٹر بائیک کا جائزہ لے رہا ہے۔ (چائنا ڈیلی۔ وانگ جوانگ فئے)

    15 اکتوبر 2026۔ چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں جاری کینٹن فیئر کے دوران ایک غیر ملکی جدید موٹر بائیک کا جائزہ لے رہا ہے۔ (چائنا ڈیلی۔ وانگ جوانگ فئے)

    16 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)15 اکتوبر کو چین کے شہر گوانگ جو میں کینٹن فیئر کے 140ویں سیشن کا آغاز ہوا۔ ملک میں تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات، خاص طور پر مصنوعی ذہانت سے چلنے والی الیکٹرانک مصنوعات اور طبی سازوسامان، غیر ملکی خریداروں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

    منتظمین کے مطابق، در آمدات و برآمدات کا یہ میلہ بیرونی تجارت کے نئے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس میں شریک 32,000 کمپنیز میں سے 64 فیصد مصنوعی ذہانت اور صنعتی انٹرنیٹ جیسی نئی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہیں۔ نئی اور "گرین پراڈکٹس" کی نمائش کا تناسب بالترتیب، 23.2 فیصد اور 26 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے۔ چین کا مینوفیکچرنگ کا شعبہ مسلسل تبدیلی اور بہتری کے مراحل سے گزر رہا ہے، جس سے بیرونی تجارت کا ساختی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے اور درآمدی و برآمدی مصنوعات کے تکنیکی مواد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکٹرانک آلات، صنعتی روبوٹ، 3ڈی پرنٹرز اور نئی توانائی والی گاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور یہ مصنوعات بیرونی تجارت کی رفتار کے نئے محرکات بن گئی ہیں۔

    ایکسو سیکیلیٹن روبوٹکس کی ترقی اور اطلاق کے لیے کام کرنے والی چینی کمپنی، RoboCT نے جو ایکسو سیکیلیٹن روبوٹک ڈیوائس تیار کی ہے اور اسے 50 سے زائد ممالک اور علاقوں میں فروخت کیا جا چکا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر جانگ جی یو کے مطابق، کمپنی نے ایسی "انٹیلی جنٹ پراڈکٹس" تیار کی ہیں جو چلنے پھرنے سے معذور افراد کو دوبارہ سے اور بہتر طور پر چلنے میں مدد دیتی ہیں۔کمپنی نے بحالی کی نئی خدمات کے تحت، دماغی سگنلز کی طاقت سے چلنے والے برین کنٹرول ایکسو سیکیلیٹن اور روزمرہ کی نقل و حرکت کے لیے GoGo-H پرو کلائمبنگ سیریز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ایسی مکمل پراڈکٹ لائن اپ پیش کی ہے جو طبی بحالی، روزمرہ کی نقل و حرکت میں مدد اور صنعتی معاونت کا احاطہ کرتی ہے، تاکہ عالمی شراکت داروں کے سامنے چینی ایکسو سیکیلیٹن ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیت پیش کی جا سکے۔

    جہ جیانگ کے صوبائی دارالحکومت ہانگ جو میں قائم اس کمپنی نے 2025 میں بیرون ملک فروخت میں سال بہ سال 46.22 فیصد اضافہ حاصل کیا۔ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں اس کی بیرون ملک فروخت میں سال بہ سال تقریبا 149.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کینٹین فیئر کے اپریل میں منعقدہ 139 ویں سیشن میں، اس کمپنی نے پہلی بار حصہ لیا تھا اور پہلی ہی شرکت میں بیرون ملک کے 40 سے زائد ڈسٹری بیوٹرز سے رابطے میں کامیاب رہی، جس کے متوقع آرڈرز کی مجموعی مالیت 3.5 ملین ڈالر سے زیادہ تھی۔ جانگ جی یو کے مطابق یہ میلہ چینی صنعت کاروں کے لیے دنیا تک پہنچنے کا ایک اہم دروازہ ہے اور کمپنی کی عالمی توسیع کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    کینٹن فیئر کو، چین کی بیرونی تجارت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کا حالیہ سیشن تین مراحل میں، 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ گزشتہ 70 سالوں میں، یہ میلہ چین کے سب سے بڑے اور سب سے طویل مدتی بین الاقوامی تجارتی ایونٹ میں تبدیل ہو چکا ہے، جس میں مصنوعات کی سب سے مکمل رینج، خریداروں کی سب سے زیادہ تعداد اور لین دین کا حجم سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان