13 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حیلونگ جیانگ کے قصبے مودان جیانگ میں سردیوں کے موسم میں، درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہتا ہے ۔
اس موسم میں جب ایک ٹھیلے یا دکان والا سٹیم بن والے بڑے برتن کا ڈھکن اٹھاتا ہے تو گرم ،سفید بھاپ کا ایک بادل اٹھتا ہے۔ میٹھے ، سرخ بین پیسٹ سے بھرا ہوا، بھاپ میں پکا، لیس دار آٹے سے بنا ، سفید چینی میں ڈبو کر پیش کیا جانے والا اس بن کی حرارت اور مٹھاس دل کو گرما دیتی ہے ۔ خریداروں کو شدید سردی کے اس ماحول میں یہ میٹھی سی حرارت ایک بے حد لذیذ اور منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مہیا کرتی ہے جس سے چہرے دمکنے لگتے ہیں۔



