• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    صحرائی ریت پر قابو پانے کی چینی ماہر، ین یو جین FAO کی 100 خواتین ہیروز میں شامل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-16

    15 اکتوبر 2026 ۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت (FAO) کی زرعی خوراک کے نظام اور دیہی ترقی میں 100 خواتین ہیروز کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک ین یو جین۔ (شنہوا۔ وانگ کھائی یان)

    16 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 15اکتوبر کو، اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے روم میں منعقدہ عالمی خوراک فورم کے دوران، FAO کی زرعی نظام اور دیہی ترقی میں 100 خواتین ہیروز کو اعزاز دینے کی تقریب میں، صحرائی ریت اور صحرا کے پھیلاؤ کو روکنے کی چینی ماہر، ین یو جین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

    ین یو جین نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک اندرونی منگولیا کے ماو ووسو کی ریتلی زمین میں صحرا زدگی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ شجرکاری کے ذریعے، وہ اور ان کے خاندان نے سخت موسم اور جگہ تبدیل کرتے ریت کے متحرک ٹیلوں کے باوجود اس بنجر زمین کو سرسبز علاقے میں تبدیل کر دیا۔

    اس کے کام نے انہیں ایک امریکی استاد رونالڈ ساکولسکی سے متعارف کروایا جنہوں نے ان کی شجرکاری کی کوششوں کی معاونت کے لیے 5,000 ڈالر عطیہ کیے۔

    ین کا کہنا ہے کہ اس اعزاز نے ان کا عزم مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کے الفاظ میں "ایک طاقتور منگول گھوڑے کی طرح، میں طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھوں گی، اپنا کام صحیح طریقے سے کروں گی اور فطرت کو واپس لوٹاوں گی۔"

    15 اکتوبر 2026۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت (FAO) کی زرعی خوراک کے نظام اور دیہی ترقی میں 100 خواتین ہیروز کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک ین یو جین اور اس سفر میں ان کے معاون امریکی استاد رونالڈ ساکولسکی۔ (شنہوا۔ لی جینگ)

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو نے خواتین کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زرعی نظام کو آگے بڑھاتی ہیں اور خوراک کے تحفظ، وسائل کے انتظام اور کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ان کا کردار ضروری ہے۔ انہوں نے ین یو جین اور اس سفر میں ان کے معاون امریکی استاد رونالڈ ساکولسکی کو اکٹھے اسٹیج پر مدعو کیا، اگرچہ وہ خواتین ہیروز میں شامل تو نہیں تھے لیکن چھو دونگ یو نے ان کی "لگن" اور "معاونت" کو تسلیم کیا۔ دونوں دوستوں نے مشترکہ طور پر اعزازی ٹرافی کو اٹھایا۔ تھے۔ رونالڈ ساکولسکی نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ ین کے لیے تالیاں بجائیں اور کہا کہ بلاشبہ وہ اس اعزاز کی مستحق ہیں، وہ ایک ہیرو ہیں۔

    15 اکتوبر 2026۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی زرعی خوراک کے نظام اور دیہی ترقی میں 100 خواتین ہیروز کے لیے منعقدہ تقریب میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو، 100 خواتین ہیروز کی فہرست میں شامل، چین کی دونگ من فانگ کو اعزاز دے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ وانگ کھائی یان)

    15 اکتوبر 2026 ۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی زرعی خوراک کے نظام اور دیہی ترقی میں 100 خواتین ہیروز کے لیے منعقدہ تقریب میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو، 100 خواتین ہیروز کی فہرست میں شامل، چین کی یو جن شیو کو اعزاز دے رہے ہیں۔(شنہوا۔ وانگ کھائی یان)

    ویڈیوز

    زبان