• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں طلبہ کونسل کی تقریبِ حلف برداری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-16

    16 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر، ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے پاکستان ایمبیسی کالج، بیجنگ میں طلبہ کونسل کی تقریب میں شرکت کی۔ سکول نے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے نتائج میں شاندار کارکردگی دکھائی اور انگریزی (سیکنڈ لینگوئج) میں دنیا میں پہلی پوزیشن لینے کے ساتھ ساتھ اردو، اسلامیات اور مطالعہِ پاکستان میں بھی ہائی اچیومنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ سفیرِ محترم نے طلبہ کو اعزازی شیلڈز دیں اور طلبہ و اساتذہ کی محنت کی تعریف کی۔

    تقریب میں نئی طلبہ کونسل نے بھی حلف اٹھایا اور ایمانداری اور خدمت کا عہد کیا ۔ سید علی اسد گیلانی نے طلبہ کو اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے ، اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے نیز اپنی شخصیت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے والدین اور اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت ایک امانت ہے جس کے لیے ، دیانت داری ، انصاف اور بے لوث خدمت کا جذبہ درکار ہے۔

    انہوں نے اعلی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ، پاکستان-چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے ، چینی اور بین الاقوامی برادریوں کے لیے پاکستانی ورثے اور روایات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی کالج کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو اعزازی شیلڈز دیں اور نو تشکیل شدہ طلبہ کونسل کو مبارک باد دیتے ہوئے تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ویڈیوز

    زبان